ستیندر جین نے کپل مشرا پر کیا ہتک عزتی کامقدمہ
نئی دہلی19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی سرکار کے وزیر ستیندر جین نے دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں عام آدمی پارٹی (آپ)کے معطل رکن اسمبلی کپل مشرااوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)رکن اسمبلی منجدر سرسا پر مجرمانہ ہتک عزتی کا مقدمہ درج کیاہے۔کپل مشرا نے الزام لگایا تھا کہ ستیندر جین نے دوکروڑ روپے کی رشوت دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کو ان کی آنکھوں کے سامنے دی تھی اوراسی الزام کو بی جے پی ممبر اسمبلی منجدر سنگھ سرسا نے آگے بڑھایاتھا۔یہ پہلا موقع ہے، جب عام آدمی پارٹی کے لیڈر کسی دوسری پارٹی کے لیڈر یا اپنی ہی پارٹی کے لیڈر پر الزام لگانے کی وجہ ہتک عزتی کامقدمہ کررہے ہیں۔ابھی تک عام آدمی پارٹی کے لیڈر الزام لگایا کرتے تھے اور دوسری پارٹیو کے رہنما ان پر ہتک عزتی کامقدمہ کرتے تھے۔