سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش شارجہ اسٹیڈیم کے ملازم نے کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 11:48 AM | اسپورٹس |

دبئی ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ طور پر شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہوٹل میں سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش پرشارجہ اسٹیڈیم کے ملازم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے سرفرازاحمد کو بولنگ چینجز پر اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ عرفان نامی شخص شارجہ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ سے متعلق امور دیکھتا ہے اور اس نے سرفراز احمد کو یہ پیشکش کی۔ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش پرشارجہ اسٹیڈیم کے پاکستانی ملازم عرفان کے خلاف یو اے ای کے قوانین کیمطابق کارروائی کی جائے گی۔دبئی میں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتادیا تھا۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا دِیاب کھروری دبئی کی سی بی ایس ای نیشنل فٹ بال ٹیم میں منتخب؛ نیشنل چمپن شپ میں حصہ لینے انڈیا روانہ

بھٹکل کے نوجوان جہاں دبئی اور گلف ممالک میں تعلیم کے میدان میں بازی ماررہے ہیں تو وہیں کھیل کے مقابلوں میں بھی بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے نہ صرف بھٹکل، بلکہ پورے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بھٹکل مسلم جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب رحمت اللہ راہی کا فرزند ...

بھٹکل رویل ٹیم کا کھلاڑی کرناٹک اسٹیٹ کبڈی ٹیم کے لئے منتخب؛ 4 نومبر کو جھارکھنڈ میں کھیلے گا پہلا میچ

بھٹکل کے اسپورٹس شائقین کے لئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ بالاخر بھٹکل کا ایک کھلاڑی کافی عرصہ بعد کرناٹک اسٹیٹ انڈر 16 کبڈی ٹیم کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔ بھٹکل رویل اسپورٹس سینٹر کا کھلاڑی صیام رکن الدین شیکھرے اُن 300 کھلاڑیوں میں سے منتخب ہوا ہے جو بنگلور میں منعقدہ کھلاڑیوں کے سلیکشن ...