ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ایجنٹوں کا وسیلہ روکنے کے لئے نیا سافٹ ویئر ’سارتھی ۔4‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 28؍مئی (ایس او نیوز) ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے اور ایجنٹوں کا وسیلہ روکنے کے لئے روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے یکم جون سے ریاست بھر میں نیا سافٹ ویئر ’سارتھی ۔4‘لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔لیکن اس سافٹ ویئر کے ذریعے عام آدمی کوڈرائیونگ لائسنس کے لئے عرضی میں تھوڑی مشکل پیش آنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کی طرف سے لائسنس کی درخواستوں کے لئے ’سارتھی ۔3‘کا استعمال کیا جارہا تھا۔ اب اسے ’سارتھی ۔4‘سے بدلا جارہا ہے۔کہا جاتا ہے کہ کچھ عرصے قبل سے ہی اس سافٹ ویئر کو ریاست کے چند مقامات پر استعمال کیاجارہا تھا، اور اب ریاست میں پوری طرح اسی سافٹ ویئر کو استعمال کیا جائے گا۔ اس کے بعد آر ٹی او کے دفتر لائسنس کی درخواست دینے یا دستاویزات جمع کرنے کے لئے میں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ تاحال ’سارتھی ۔3‘کے ذریعے آن لائن درخواست دینے کے بعد اس کی نقل او ردستاویزات آر ٹی او دفتر میں جمع کروانا پڑتا تھا۔ اب اس مرحلے کو آسان بناتے ہوئے ’سارتھی ۔4‘میں درخواست کے علاوہ تمام ضروری دستاویزات اور درخواست گزار کے دستخط بھی اسکیان کرکے آن لائن جمع کیے جاسکیں گے۔پڑھے لکھے لوگوں کے لئے یہ طریقہ بہت ہی آسانی کا سبب ہوگا ،لیکن کم پڑھے لکھے اور آن لائن طریقے سے درخواست دینے کی معلومات نہ رکھنے والوں کے لئے اس سے تھوڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔کیونکہ درخواست گزار کو تقریباً21سوالات کے جوابات دینے پڑتے ہیں۔تمام سوالات انگریزی زبان میں ہوتے ہیں۔

محکمہ نقل و حمل کے افسران کے مطابق آن لائن درخواستوں کا طریقہ آر ٹی او دفتروں کے کام کاج میں عوام اور افسران کے بیچ ایجنٹوں کا وسیلہ روکنے اور خواہشمندوں کو براہ راست ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کے مقصد سے متعارف کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...