شارداچٹ فنڈ:سپریم کورٹ میں مغربی بنگال کے تین افسران کی موجودگی پر ہوگی سماعت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 9:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری، پولیس ڈائریکٹر جنرل اور کولکاتہ کے پولیس کمشنر کو زاردا چٹ فنڈ کیس سے متعلق توہین کے معاملے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے بارے میں منگل کو کوئی حکم جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے کہا کہ اس معاملے پر بدھ کو سماعت کی جائے گی۔بنچ نے کہاکہ ہم کوئی حکم جاری نہیں کر رہے ہیں،ہم اس معاملے کو کل لیں گے۔ عدالت کے پانچ فروری کے حکم کے مطابق یہ معاملہ درج ہوا تھا کہ کیاریاست کے چیف سکریٹری مالائی کمار ڈے، پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) وریندر کمار اور کولکاتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کو 20 فروری انفرادی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا جائے یا نہیں۔کورٹ نے کہا تھا کہ وہ ان افسران کے حلف ناموں کے مشاہدے کے بعد ہی اس سلسلے میں فیصلہ لے گا۔عدالت نے پانچ فروری کو سی بی آئی کے الزامات پر ان افسران کو ہتک عزت نوٹس جاری کیا تھا۔تفتیشی بیورو کا الزام تھا کہ انہوں نے ایجنسی کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور وہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے سے متعلق معاملات کے الیکٹرانک ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے،اگرچہ مغربی بنگال حکومت اور پولیس نے اپنے حلف ناموں میں سی بی آئی کے ان الزامات کو مسترد کیا کہ انہوں نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ریاست کی پولیس نے کہا کہ مرکزی ایجنسی نے بغیر مناسب کاغذات کے تین فروری کو کولکاتہ کے پولیس کمشنر کی رہائش گاہ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...