ترکی میں سال نو کا جشن ماتم میں تبدیل نائٹ کلب میں ہوئی فائرنگ میں دو ہندوستانیوں سمیت 39 افراد ہلاک، 40 زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd January 2017, 3:15 AM | عالمی خبریں |

استنبول یکم جنوری (ایس او نیوز؍ ایجنسی)  تر ک شہر استنبول میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح افراد نے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں39افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔مرنے والوں میں دو ہندوستانیوں سمیت 16 غیر ملکی شامل ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے مشہور نائٹ کلب میں رات  گئے لوگ نیو ایئر نائٹ کی خوشیاں منانے کیلئے جمع تھے جہاں سانتا کلاز کا روپ دھارے نامعلوم مسلح افراد 1 بجکر 45 منٹ پراندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 39افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے ۔ کلب میں 600 سے زائد لوگ موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔

گورنر استنبول نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور ایک شخص تھا جس کے پاس جدید اسلحہ تھا جبکہ عینی شاہدین نے حملہ آوروں کی تعداد 2بتائی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے آبنائے باسفورس میں چھلانگیں لگا دیں جن کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے سب سے پہلے پولیس اہلکار کو گولی ماری اور پھر نائٹ کلب میں داخل ہو کر دیگر افراد کو نشانہ بنایاجو نئے سال کا جشن منا رہے تھے ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...