سنجے راوت کا شیوسینا میں بڑھا قد، راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ایوانوں کے بنے لیڈر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 12:01 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کی طرف سے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے لیڈرکے عہدہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس طرح کا خط شیوسینا صدر ادھوٹھاکرے نے لوک سبھا صدر سمیترامہاجن کو لکھا ہے۔اطلاع کے مطابق لوک سبھا میں شیوسینا اراکین پارلیمنٹ کے لئے جاری وہپ کو لے کر کافی بے عزتی ہوئی تھی۔ اس وقت دونوں ایوانوں کے لیڈر کے عہدہ کی ذمہ داری رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے کے پاس تھی اور انہیں کے دستخط کے ذریعہ ممبران پارلیمنٹ کے لئے عین وقت پر لوک سبھا کے کام کاج کا بائیکاٹ کرنے کی پالیسی ادھو ٹھاکرے نے بنائی تھی۔ لیکن یہ وہپ عین رات کے ہی وقت میڈیا کے ہاتھ لگ گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد ادھوٹھاکرے بہت ناراض ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسی واقعہ کی وجہ سے شیوسینا صدر نے چندرکانٹ کھیرے سے دونوں ایوان کے لیڈر عہدہ کی ذمہ داری واپس لیتے ہوئے یہ عہدہ سنجے راوت کو دے دیا ہے۔ سنجے راوت کے پاس راجیہ سبھا کے لیڈر کے عہدہ کی ذمہ داری کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسی طرح رکن پارلیمنٹ آنند راو اڈسول کے پاس لوک سبھا کے لیڈر کے عہدہ کی ذمہ داری بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ اسے شیوسینا میں سنجے راوت کے بڑھتے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بتادیں کہ لوک سبھا میں شیوسینا کے18اور راجیہ سبھا میں شیوسینا کے03رکن ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...