جی ایس ٹی کونسل ہدایات کی خلاف ورزی پر تاجروں کے خلاف اقدامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd August 2018, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2 ؍اگست(ایس او نیوز) جی ایس ٹی کونسل کے 28 ویں کونسل اجلاس میں اعلان کر دہ جی ایس ٹی کی کمی کے فوائد کو فراہم کرنے میں ناکامی کے معاملات کو لے کر شہر کے مختلف تاجروں اور کاروباری افراد کے خلاف تقریباً پچاس مقدمات داخل کئے گئے ہیں۔جولائی کی 28 اور 29 تاریخ کو کرناٹک محکمہ برائے قانونی پیمائش کے دس مختلف دستوں کی طرف سے کئی چھاپے مارے گئے تھے ، جن کے دوران 196 تجارتی اداروں کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور جن لوگوں کے تعلق سے یہ بات واضح ہوئی کہ انہوں نے جی ایس ٹی کونسل کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف مقدمات داخل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کئی اشیاء پر ٹیکس میں کمی یا استثناء کا اعلان کیا گیا تھا، خاص طور پر اس میں سینٹری نیپکن شامل ہیں، دوسری اشیاء جیسے بعض خوشبوئیں، بیت الخلاء کی صفائی کے آلات اور الیکٹرانک اشیاء وغیرہ کے لئے جی ایس ٹی کو 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔محکمہ کی طرف سے چھاپوں کے دوران پتہ چلا تھا کہ بعض تاجر اور کاروباری ادارے ان اشیاء پر پرانی جی ایس ٹی کی قیمتیں ہی وصول کر رہے تھے، محکمہ کی طرف سے ان اداروں پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔