ثانیہ-اسٹرائکووا کا میامی خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹا
میامی،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائکووا کا میامی اوپن ٹینس خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔ اس جوڑی کو فائنل مقابلے میں غیر سیڈ کینیڈا کی گیبریلا ڈیبرووسکی اور چین کی شویفان نے فائنل مقابلے میں براہ راست سیٹوں میں 6-4، 6-3 سے شکست دی۔غیر سیڈ کینیڈین-چینی جوڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری سیڈ جوڑی ثانیہ-اسٹراکووا کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ ثانیہ-اسٹرائکووا یہاں اپنا پانچواں فائنل کھیل رہی تھی اور اس سے پہلے ان دونوں نے ہی گزشتہ سال سنسناٹی اور ٹوکیو میں خطاب جیتے تھے۔ ثانیہ ان چاروں حتمی امیدواروں میں 41 خطابوں کے ساتھ سب سے کامیاب کھلاڑی تھی۔ وہیں کینیڈین اور چینی کھلاڑی اپنے ملک کے لئے میامی اوپن خطاب جیتنے والی پہلی کھلاڑی بنیں۔ میامی میں گزشتہ 10 سالوں میں یہ پانچواں موقع تھا جب کوئی غیر سیڈ جوڑی فائنل میں پہنچی ہے۔