آئی سی سی نے سنتھ جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2019, 1:13 PM | اسپورٹس |

دبئی،27؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔سنتھ جے سوریا اکتوبر 2020تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔گزشتہ سال اکتوبر میں آئی سی سی نے جے سوریا پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے انسداد کرپشن یونٹ سے تعاون کر نے سے انکار کردیا۔ان پر اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویز یا معلومات کو ضائع یا اس تبدیلی کر کے تفتیش کی راہ میں رکاوٹ بننے کا بھی الزام ہے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے ان کا موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے تفتیش میں تعاون کے لیے وہ دینے سے انکار کردیا جس کے ایک بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔اس موقع پر 1996کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن جے سوریا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ شفاف طریقے سے کھیل سے جڑے رہے اور کبھی بھی میچ فکسنگ یا پچ فکسنگ سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے۔جے سوریا پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے اور وہ آئندہ دو سال تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی کا اطلاق گزشتہ سال 15اکتوبر 2018سے ہو گا.

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔