نئے میئر ٹریفک نظام میں بہتری کو ترجیح دیں،رام لنگاریڈی وزیر داخلہ نے میئر سمپت راج کو تہنیت پیش کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2017, 10:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے نو منتخب میئر سمپت راج کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک نظام میں بہتری اور حفاظت کو زیادہ اہمیت دیں۔ یہاں ان سے ملاقات کے لئے پہنچے میئرکو تہنیت پیش کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ بنگلور میں ٹریفک سب سے بڑا مسئلہ بنا ہواہے اس پر قابو پانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ موٹر گاڑیاں چلانے والوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے معاملات بھی بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے سڑک حادثات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پر قابو پانے کے لئے اہم چوراہوں اور سڑکوں کے علاوہ جنکشنوں پر خفیہ کیمرے نصب کئے جائیں اور پولیس چوکیاں قائم کی جائیں۔ وزیرداخلہ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ میئر منتخب ہونے کے فوری بعد خواتین کے تحفظ کو اہمیت اور اولین ترجیح دینے کے لئے میئر سمپت راج کا بیان موزوں ہے۔ اس سلسلہ میں 3؍اکتوبر کو بی بی ایم پی اور سینئر افسران کا اجلاس طلب کریں گے۔ ریڈی نے میئر سمپت راج کو دعوت دی کہ وہ بھی اس اہم اجلاس میں کارپوریشن کے دیگر افسران کے ہمراہ شرکت کریں جہاں بنگلور میں پرامن فضا قائم کرنے کے پروگرام مرتب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر میئر سمپت راج نے بتایا کہ شہر میں روزانہ لاکھوں افراد کا آنا جانا رہتا ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کے لئے وزیرداخلہ رام لنگاریڈی سے مزید ملاقات کریں گے اور ان کی رہنمائی میں چند اہم فیصلہ لئے جائیں گے۔ میئر نے بتایا کہ بطور میئر حلف لینے کے بعد علی الصباح بنگلور میں راؤنڈ لگارہے ہیں اور اپنی میعاد کے دوران شہر بنگلور کی مجموعی ترقی کے لئے درکار اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اعلیٰ لیڈران نے شہریان کی خدمت اور شہر کی ترقی کے لئے جو ذمہ داری انہیں سونپی ہے اس کو پوری ایمانداری کے ساتھ سبھی کے تعاون سے بخوبی انجام دینے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں کے کارپوریٹران کو بھی اعتماد میں لے کر شہریان کے لئے درکار بنیادی سہولتیں، سڑکیں، پانی کی موثر سربراہی، برساتی نالوں کی مرمت ،غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹانے کی کوشش بھی کریں گے۔ انہوں نے دوبارہ اس بات کو دہراتے ہوئے کہاکہ وہ شہرمیں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ نکاسی کے مسئلہ کو حل کرنے کو اولین ترجیح دیں گے۔ میئر سمپت نے بتایاکہ شہر کے اہم جنکشنوں اور سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے لئے ٹنڈرز طلب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 15؍دنوں میں تمام علاقوں میں خفیہ کیمرے نصب کرنا میرا نشانہ ہے تاکہ شہرمیں خواتین بغیر کسی ڈر وخوف کے گھوم پھر سکیں۔ اس کے علاوہ ہر ہفتہ افسران کے ساتھ اجلاس طلب کرکے کچرے کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک مسئلہ کو حل کرنے کے لئے شہر میں مزید 26؍ سڑکوں کی توسیع پر بھی زور دیں گے۔ میئر سمپت راج نے کہاکہ شہر کی کئی سڑکوں پر ٹار ڈالاگیا ہے لیکن شہر میں گزشتہ چند دنوں سے ہورہی ریکارڈ بارش کی وجہ سے سڑکیں خستہ ہورہی ہیں۔ بارش کا موسم ختم ہوتے ہی گڈے بند کرنے کا کام شروع کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 30؍ستمبر کو بی بی ایم پی میں اعلیٰ افسران کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اس موقع پر کارپوریٹر اے۔ آر۔ ذاکر ،لکشمی نارائن، کاویکا کے صدر منوہر ،پلاننگ کمیشن کے نائب صدر جناردھن، سلیم، رام کرشنا، شیکھر سمیت دیگر موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...