گوری لنکیش اور کلبرگی کا قتل ایک ہی پستول سے ہوا تھا: فارینسک رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جون (ایس او   نیوز) کرناٹک خصوصی تحقیقاتی (ایس آئی ٹی) ٹیم نے 30مئی کو گوری لنکیش مقدمہ میں فرد جرم داخل کیا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ایک فارینسک رپورٹ بھی پیش کی ہے جس میں صاف طور پر وضاحت کی گئی ہے کہ گوری لنکیش اور کنڑا قلمکار کلبرگی کے قتل میں ایک ہی پستول استعمال ہوا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ گوری لنکیش کو7.65ایم ایم بور والے پستول سے مارا گیا ہے اور اسی پستول سے کلبرگی کوقتل کیا گیاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کے مارنے والے ایک ہی ہیں۔ یاد رہے کہ گوری لنکیش کو 5ستمبر2017ء کی شام ان کے گھر کے سامنے مارا گیا تھااور کلبرگی پر30اگست 2015ء گولی چلائی گئی تھی۔اب تک گوری قتل مقدمہ کے تحت 5لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق مختلف ہندو تنظیموں سے ہے۔ اس مقدمہ میں سب سے اہم ملزم نوین کمار کو مانا جارہا ہے۔ لیکن اب تک کلبرگی قتل کے مقدمہ میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔معلوم ہو کہ مہاراشٹرا میں بھی 2دانشوروں کو ایسے ہی طریقے سے مارا گیا تھا۔ ایک جانچ کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پونے کے نریندر دابھولکرجنہیں اگست 2013 ء اور کولہاپور کے گووند پنسارے کو کو فروری 2015ء میں ایک جیسے پستول سے ہی قتل کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔