خودکش بم کے کردار میں آ رہی ہے کانگریس: بی جے پی ترجمان سنبت پاترا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کو پارٹی کی بجائے درباریوں کی کمیٹی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت میں منفی سیاست کی حد کو پار کر کے خودکش بم کا کردار اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دو دن پہلے پارلیمنٹ میں منہ کی کھانے کے بعد کانگریس کی ' ناکارہ کمیٹی' کا اجلاس اس کے 'نکمے چیئرمین' راہل گاندھی کی صدارت میں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیس سال تک سونیا گاندھی نے سی ڈبلیو سی کی صدارت کی اور اب یہ ان کے بیٹے کی صدارت میں ہو رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سی ڈبلیو سی کانگریس کی درباری کمیٹی زیادہ ہے۔ ڈاکٹر سنبت پاترا نے کہا کہ کانگریس سی ڈبلیو سی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھلے ہی کانگریس دوسرے یا تیسرے درجے کی پارٹی بن جائے لیکن  مودی کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح سے کانگریس نے مان لیا ہے کہ وہ ایک نئی علاقائی پارٹی بننے کو تیار ہے لیکن ایک خاندان کےعزائم بچے رہیں اور گاندھی کو کسی بھی طرح پروجیکٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈبلیو سی کے فیصلے کو دو جملوں میں ایسے کہا جا سکتا ہے کہ "ہمیں الیکشن جیتنا نہیں ہے۔ ہمیں تو صرف مودی کو روکنا ہے۔ ایک طرف وزیر اعظم مودی مثبت سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب راہل گاندھی کی صدارت میں کانگریس منفی فیصلہ کررہی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ مزاحیہ لہجے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ کانگریس اب ایک خود کش بم کے کردار میں آ گئی ہے۔ ہم تو پھٹیں گے ہی، لیکن سامنے والے کو ضرور اڑا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مودی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ محترمہ گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے ہندوستان کی الٹی گنتی شروع کر دی تھی۔ دراصل 2014 کے انتخابات کے بعد ملک میں کنبہ پروری اور نسل پرستی کی سیاست کی الٹی گنتی شروع ہوئی تھی اور 2019 کے انتخابات میں وہ اپنےمنطقی انجام تک پہنچ جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...