کانگریس کے لئے اپنے دم پر2019 میں اقتدارحاصل کرنا مشکل: سلمان خورشید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2018, 9:28 AM | ملکی خبریں |

کولکتہ، 22؍اکتوبر (ایس اونیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈرسلمان خورشید کا ماننا ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی کا اکیلے دم پراقتدارمیں آنا مشکل ہے، لیکن کانگریس کو روکنے کی قیمت پراپوزیشن کا "عظیم اتحاد" نہیں بننا چاہئے۔ خورشید نے کہا کہ 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے اتحادیوں کورخصت کرنے اورتال میل بٹھانے کے لئے تیاررہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام لیڈروں نے واضح کردیا ہے کہ ملک کی حکومت کو بدلنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے، بی جے پی کو جانا ہی ہوگا۔ اتحاد کوعملی شکل دینے کے لئے چاہے جس قربانی، تال میل اوربات چیت کی ضرورت ہو، کانگریس وہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ سابق مرکزی وزیرنے کہا کہ "لیکن اچھا یہی رہے گا کہ دیگر(اپوزیشن) پارٹیوں کا رخ بھی ایسا ہی ہو۔ اتحاد کانگریس کوروکنے کے لئے نہیں ہونا چاہئے اورہم کسی بھی چیزکے لئے تیار ہیں"۔

یہ پوچھے جانے پرکہ کیا اکیلے دم پرکانگریس کا اقتدارمیں آنا ممکن ہے؟ اس پرخورشید نے کہا کہ "یقینی طورپرآج یہ مشکل ہے، اگراکیلے دم پراکثریت حاصل کرنا مقصد ہے تو ہمیں پانچ سال کام کرنا ہوگا۔ کیونکہ آپ تین سال تک اتحاد کی سمت میں کام کرکے اچانک یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اپنے دم پرجیتنے کے لئے الیکشن لڑیں گے۔ آپ کو پانچ سال لڑنا ہوگا، آج ہم اتحاد کے لئے پابند عہد ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے کہ اتحاد کامیاب ہوجائے۔

سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس واحد پارٹی ہے، جسے پورے ملک سے سیٹیں ملتی ہیں اوردیگرسبھی (اپوزیشن) پارٹیوں کو اپنی اپنی ریاستوں سے سیٹیں ملتی ہیں۔ سابق وزیرخارجہ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب اپوزیشن 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے لئے عظیم اتحاد بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے اتحاد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے عظیم اتحاد بننے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس سے اتحاد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خورشید نے کہا کہ عظیم اتحاد کا مقصد مودی حکومت کو شکست دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرعظیم اتحاد میں شامل ہونے والی پارٹیاں اس مقصد کو بھولیں گی تو یقینی طورپریہ نہیں بن پائے گا اوریہ ہرپارٹی اورملک کا نقصان ہوگا۔ خورشید نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی کی بی ایس پی عظیم اتحاد میں لوٹ آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے مدعے لوک سبھا الیکشن سے الگ ہوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔