سلمان خان نے سیاست سے کی توبہ، کہا نہ انتخابات لڑوں گا نہ کسی پارٹی کی تشہیر کروں گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2019, 11:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے الیکشن لڑنے کی خبروں پر روک لگا دی ہے۔اداکار سلمان خان نے جمعرات کو ٹویٹ کر کہاکہ نہ انتخابات لڑوں گا اور نہ کسی پارٹی کی تشہیرکروں گا۔سلمان خان نے ایک طرح سے سیاست سے توبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی میں کوئی دم نہیں ہے۔وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں کو متاثر کرنے کے لئے حال ہی میں سلمان خان اور عامر خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ ووٹنگ صرف حق نہیں ہے بلکہ فرض بھی ہے۔یہ وقت ملک کے نوجوانوں کو اپنے انداز میں ووٹ ڈالنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا ہے، جس سے ہم اپنی جمہوریت اور ملک کو مضبوط کر سکیں۔سلمان خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ٹویٹ کا ہولی کے دن جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہم جمہوریت میں رہتے ہیں، ووٹ ڈالنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے،میں ہر ووٹر سے کہوں گا کہ اپنے حق کا استعمال کریں۔

بتا دیں کہ مدھیہ پردیش کانگریس بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ریاست کے صنعتی دارالحکومت اندور میں اپنے امیدوار کے لئے لوک سبھا انتخابی مہم میں اتارنے کی کوشش میں تھی،جس سے بی جے پی کا گڑھ مانی جانے والی اس سیٹ پر 30 سال بعد جیت درج کی جا سکے۔سلمان کی پیدائش اندور کے پلاسيا علاقے میں ہوئی تھا اور ممبئی میں شفٹ ہونے سے پہلے انہوں نے اندور شہر میں اپنے بچپن کا کافی وقت گزارا ہے۔مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان پنکج چترویدی نے کہا تھا کہ ہمارے لیڈر سلمان خان سے اندور میں پارٹی کے لئے انتخابی مہم کرنے کی پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں،اگرچہ سلمان خان نے اب سیاست میں اترنے کی خبروں اور قیاس آرائیوں کی تردید کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...