عبداللہ صالح کا نیا سیاسی پینترا، ریاض براہ راست مذاکرات کرے: علی عبداللہ صالح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 2:51 PM | عالمی خبریں |

صنعاء26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے میدان جنگ میں اپنی پے درپے ناکامیاں دیکھ کر ایک مرتبہ پھر سعودی عرب سے براہ راست مذاکرات کی درخواست کی ہے۔ ادھر صالح کے اتحادی باغی ملیشیا نے بھی مملکت سعودی عرب کے ساتھ امن مذاکرات کا نیا ڈول ڈالنے کی پیشکش کی ہے۔علی عبداللہ صالح کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ ایران اور یمن کے درمیان کوئی اتحاد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے صدر عبد ربہ منصور ہادی سے اپیل کی کہ وہ صنعاء آئیں جہاں وہ (صالح)بنفس نفیس ان کا استقبال کریں گے۔ایک ملتی جلتی پیش رفت میں باغی اتحاد کی جانب سے یمن میں بنائی جانے والے سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے بھی ایک امن منصوبہ پیش کیا ہے جس کے بموجب باغی سعودی عرب کی سرحد پر حملے بن کریں گے اور اس کے بدلے میں عرب اتحادی فوج بھی باغیوں کو نشانہ بنانا بند کر دے گی۔تاہم دوسری جانب یمن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ صالح اور حوثی باغیوں یمن میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں شکوی سیکیورٹی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا جس میں اس بات کو ثابت کیا جائے گا کہ ایران، یمن میں اپنے حوثی باغیوں کو اسلحہ منتقل کر رہا ہے۔یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے 72گھنٹوں کے لئے اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی فائر بندی کی تجویز کو انسانی بنیادوں پر تسلیم کرنے کا کہا ہے۔ اس فائر بندی پر عمل امریکی اور یو این عہدیداروں کی کوارڈینیش کے ساتھ ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...