خاکروبوں کی تنخواہ 17ہزار روپے مقرر کی جائے گی: جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 11:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جون(ایس اونیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے خاکروبوں کو کم ا ز کم تنخواہ 17 ہزار روپے مقر رکرنے کا ریاستی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں کل ایک میٹنگ میں فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے یہ بات بتائی۔ گاندھی نگر کے نیشنل مارکیٹ میں بی بی ایم پی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے نگر وتھانہ پروگرام کے تحت جڑواں کوڑے دانوں کا اجراء کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر کی صفائی خاکروبوں کی مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت کنٹراکٹ پر کام کرنے والے خاکروبوں کو صرف پانچ ہزار روپیوں کی تنخواہ دی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی وزراء ایچ آنجنیا اور ایشور کھنڈرے کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے۔ کابینہ میں جلد ہی کم از کم شرح اجرت کا تعین بھی کیا جائے گا اور ایک دودن میں اس سلسلے میں حکمنامہ بھی جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کرکے بیرون مقامات پر ٹھکانے لگانے کے سبب وہاں بدبو کی شکایات موصول ہوئی ہیں، ا سی لئے محکمۂ زراعت کے تعاون سے اس مسئلے کو سلجھایا جائے گا۔شہر کی گندگی کی پروسیسنگ کیلئے سات مقامات پر کامپوزسٹ یونٹیں شروع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر گندگی سے بجلی کی تیاری کیلئے جرمنی کی ایک کمپنی نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر میئر جی پدماوتی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے نگر وتھانہ پروگرام کے تحت شہر میں 2232 مقامات پر گندگی یکجا کرنے کیلئے جڑواں بکسے نصب کئے جارہے ہیں۔اس کیلئے 4.15 کروڑ روپیوں کا گرانٹ مختص کیا گیا ہے۔ مصروف عوامی علاقوں، بازاروں ، اہم سڑکوں ، فٹ پاتھوں ، سلمس وغیرہ میں یہ باکس نصب کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گاندھی نگر کے رکن اسمبلی اور کے پی سی سی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ ان کا حلقہ شہر بنگلور کے مصروف علاقوں میں سے ایک ہے، یہاں بی بی ایم پی کی طرف سے گندگی کی نکاسی کیلئے باکسوں کی تنصیب خوش آئند پہل ہے۔ تقریب میں ڈپٹی میئر آنند ، ہیلتھ کمیٹی چیرمین آنند کمار ، حکمران پارٹی کے لیڈر محمد رضوان نواب دیگر کارپوریٹرس ، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد ، جوائٹ کمشنر سرفراز خان اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...