تھائی لینڈ اوپن کے سیمی فائنل میں ہارگئیں سائنا نہوال
نئی دہلی،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال کو تھائی لینڈ اوپن گراپری کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہفتہ کو خواتین کے سنگلز زمرے کے سیمی فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی بسانن اوگبامر گفان نے سائنا کو 53منٹ تک چلے مقابلے میں 21-19، 21-18 سے شکست دے کر مقابلے سے باہر کا راستہ دکھایا۔دنیا کی 11ویں سیڈ سائنا نے 2012میں تھائی لینڈ اوپن کا خطاب جیتا تھا،تاہم انہوں نے دوسری بار اس خطاب پر قبضہ جمانے سے چوک گئیں۔سائنا واحد ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو جیتا ہے۔اپنے پہلے تھائی لینڈ اوپن ٹورنامنٹ کو جیتنے سے ایک قدم دور اوگبامر گفان کا سامنا خطابی مقابلے میں اتوار کو ہم وطن اور آٹھویں عالمی سیڈ کھلاڑی راتچانوک اتانون سے ہوگا۔