ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ضلعی ایوارڈ : ایوارڈ یافتہ بھٹکل کے پہلے اور ضلع کے پہلے مسلم صحافی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th July 2018, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل16/جولائی (ایس اؤ نیوز) ملک عزیز میں اپنی شناخت رکھنے والے ریاست کرناٹک ، بھٹکل کے  معروف آن لائن نیوز پورٹل ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی کو گوکرن میں منعقدہ یوم صحافت کی تقریب میں ضلعی سطح کے" جی ایس ہیگڈے اجّیبل ایوارڈ" سے نوازا گیا۔  یہ تقریب اتوار 15 جولائی کو ضلع اُترکنڑا کے معروف سیاحتی مقامی گوکرن میں  اُترکنڑا  ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن سرسی، تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کمٹہ اور گوکرن پریس اسوسی ایشن کی جانب سے  مشترکہ طورپر منعقد کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ  عنایت اللہ گوائی ضلع اُترکنڑا  کے پہلے مسلم صحافی ہیں جنہیں جی ایس ہیگڈے اجّیبل ایوارڈ کے لئے نوازا گیا ہے۔اور اسی طرح ضلعی سطح پر جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ضلعی ایوارڈ کے لئے بھٹکل سے منتخب ہونے والے بھی وہ پہلے صحافی ہیں ۔

خیال رہے کہ عنایت اللہ گوائی نے روزنامہ سالار سے اپنی صحافتی زندگی کا اغاز کیا ۔ روزنامہ سیاست، راشٹریا سہارا، ممبئی انقلاب اور آج کا انقلاب سمیت اُن کے رپورٹس اور مضامین دہلی کے بھی کئی بڑے اخبارات اور میگزین میں چھپتے رہے ہیں۔ موصوف قومی انگریزی اخبارات کے ساتھ ساتھ کئی ایک ہندی اورکنڑا نیوزچینل کے لیے بھی اسٹرینجر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے  ملکی سطح کے انگریزی اور ہندی اخبارات کے مدیران اور سرکردہ شخصیات سے بہتر تعلقات قائم ہیں۔ جبکہ بھٹکل سے جاری کنڑا، انگلش اور اردو زبانوں پر مشتمل آن لائن نیوز پورٹل ’’ساحل   آن لائن‘‘اپنی حقیقت نگاری کے  لئے پوری دنیا میں ایک شناخت قائم کرچکا ہے۔

خاص کر ملکی میڈیا کی جانب سے دہشت گردی کے بہانے جس طرح ملی شبہیہ کو مسخ کرکے جو ہوّا کھڑا کرکے ملت پر سوالیہ نشان لگایا گیا تھا میڈیا کے میدان میں اپنی بے باک اور حقیقت پر مبنی صحافت کے توسط سے صحیح تصویر پیش کرنےکی سعی بھٹکل کی تاریخ  میں  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ پروگرام میں  معروف کنڑا ادیب جینت کائیکنی،کمٹہ کے رکن اسمبلی دینیکر شٹی ، اسوسی ایشن کے ریاستی صدر این راجو  سمیت دیگر معززین اور شہر بھٹکل کی کئی معزز شخصیات کی موجودگی میں عنایت اللہ گوائی کی شال پوشی کرتے ہوئے ایوارڈ عطاکیا گیا۔  

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔