سہارنپور کاواقعہ افسوسناک،افواہوں پردھیان نہ دینے پولس کی اپیل
سہارنپور24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں ہوئے پرتشدد واقعات روکنے میں ناکامی کے بعد حالات کو معمول پرلانے کے بارے میں پولیس ڈائریکٹرجنرل آدتیہ مشرا نے کہا کہ سہارنپور میں ہوئے تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے۔جب دو فریقوں کے درمیان بداعتمادی پیدا ہو جاتی ہے تو تبھی ایسی واقعات ہوتے ہیں۔معمولی سے معمولی واقعہ بھی بڑی شکل لے لیتا ہے۔مشرانے یہاں کہا کہ وہ ہسپتال میں تشدد میں زخمی ہوئے لوگوں سے ملے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے علاج میں کسی طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے۔دونوں ممالک کے درمیان بد اعتمادی کی جو خلیج ہے اسس کو پاٹا جائے۔ہماری یہی کوشش ہوگی کہ دونوں فریقوں کے درمیان فاصلے کو پاس لایا جائے۔گاؤں کے بڑے بوڑھوں، دانشوروں اور پولیس کااس میں اہم کردار ہوگا۔مشرا نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس انتظامیہ اور معاشرے سب مل کر اپنی غیرجانبداری سے تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے پوری صورت حال کو معمول بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے عوام سے باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے کسی طرح کی افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی تاکہ سکون کاماحول بنارہے۔مشرا نے کہا کہ ان لوگوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے جو سوشل میڈیا پر میسج دے کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے۔علاقے میں پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے بھی ماحول کوبگاڑنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔