بنٹوال میں جشن آزادی پر مٹھائی بانٹنے والے اقلیتی نوجوانوں پر بجرنگیوں کا حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 2:56 AM | ساحلی خبریں |

بنٹوال18؍اگست(ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے اڈیاناڈکا نامی مقام پر جشن آزادئ ہند مناتے ہوئے مٹھائی تقسیم کرنے پر بجرنگیوں کی طرف سے اقلیتی نوجوانوں پر حملہ کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہاں پر ہر سال یوم آزادی کے موقع پر اقلیتی نوجوانوں کی جانب سے جلو س میں شریک لوگوں کو مٹھائی پیش کی جاتی ہے۔ لیکن اس بار بجرنگ دل سے وابستہ دوسرے گروپ نے اس پر اعتراض جتایا اور مٹھائی تقسیم کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔مبینہ طور پر بجرنگیوں نے نہ صرف اقلیتی نوجوانوں کی پیٹائی کی بلکہ انہیں پاکستان چلے جانے کو بھی کہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ جبکہ دونوں گروپوں کے نوجوانوں نے اسپتال میں داخل ہوکر اپنا علاج کروایا۔ معلوم ہوا ہے کہ جب پولیس نے ان دونوں گروپوں کو پولیس اسٹیشن طلب کیاتو انہوں نے آپس میں مصالحت کرلینے کا فیصلہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔