سڑک حادثے ر وکنے کے لئے محفوظ ڈرائیورنگ ضروری: میئر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 11:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جولائی(ایس او نیوز) شہر کے میئر سمپت راج نے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتار ہمیشہ حادثوں کاسبب بنتی ہے، انہوں نے کہاکہ شہر کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے وقت انتہائی تیز رفتار اورلاپروائی کے رجحان کو ختم کیا جائے اور مصروف سڑکوں پر گاڑی کس طرح چلانی چاہئے اس کا احساس ہر ایک میں اجاگر کیا جائے۔ آج کنٹیروا اسٹیڈیم میں ٹریفک ضوابط اور روڈ سیفٹی بیداری مہم کے لئے منظم کردہ بائک ریلی کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد انہوں نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے سڑکوں پر محفوظ ڈرائیورنگ کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات کے متعلق عوام میں بیداری لانے کی پہل کو میئر نے خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ شہر بنگلور میں پیش آرہے مختلف سڑک حادثوں میں سالانہ چار ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ تعداد میں لوگ زخمی یا معذور ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس صورتحال پر فوری توجہ مبذول کرنی چاہئے۔ اس موقع پر بی جی ایس اسپتال کی چیف ایگزی کییٹیو آفیسر شیلجا سریش نے سڑکوں کے محفوظ استعمال اور ہنگامی حالات میں مریضوں کو فوری طور پر طبی امداد پہنچانے کے متعلق جانکاری بھی دی اور کہا کہ احتیاط سے اگر گاڑی چلائی جائے تو سڑک حادثوں کو کافی حد تک روکا جاسکتاہے۔ ریلی میں ریاستی وزیر صحت شیوانند پاٹل نے بھی حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...