صدقۃ الفطر کی فضیلت و اہمیت  از: نورالسلام ندوی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th June 2016, 2:03 PM | اسلام | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

صدقۃ الفطر ہر مسلمان ، آزاد ، مالک نصاب پر واجب ہے۔رمضان کے مہینہ میں روزوں میں جو فضول اور بیکار باتیں ہو جاتی ہیں صدقہ الفطر ان کو ختم کر دیتا ہے۔روزہ داروں کو بالکل پاک و صاف کر دیتا ہے اور ہمدردی و غمخواری کا جذبہ پیدا کر تا ہے ۔ چنانچہ رمضان کامہینہ ختم ہونے سے چند روزقبل یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ’’ قد افلح من تزکیٰ وذکرسم ربہ فصلیٰ‘‘بلا شبہ کامیا ب ہو گیاوہ شخص جس نے اپنے آپ کو باطن کی کدورتوں سے پاک کر لیا ، اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔بعض مفسرین نے اس آیت کریمہ کامصداق صدقہ الفطر بتلایا ہے۔ حضرت عبد اللہ ابن عمراپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے اس آیت کریمہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس سے مراد صدقہ الفطر ہے۔ اسی طرح حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ، حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ، حضرت عمر ابن عبد العزیز رضی اللہ عنہ اور دوسرے بہت سے حضرات نے اس آیت کا مصداق صدقہ الفطر بتلایا ہے۔
آپ صلی اللہ ﷺ کا معمول تھا کہ عید سے ایک دو دن قبل صدقہ الفطر اور عید الفطر کے احکام و مسائل بیان فر ماتے تھے ۔حضرت عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے روزوں کو فضول ،فحش اور لایعنی باتوں کے اثرات سے پاک و صاف کرنے کے لئے مسکینوں اور محتاجوں کے کھانے کے بندوبست کے لئے صدقہ واجب قرار دیا ۔ غور کیجئے اس حدیث میں صدقہ الفطر کی دو حکمتوں اور دو فائدوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ ایک یہ کہ مسلمان کے خوشی و مسرت اور جشن و عید کے اس دن میں صدقہ الفطر کے ذریعہ محتاجوں اور مسکینوں کی شکم سیری اور آسودگی کا انتظام ہو جائیگا۔ دوسر ے یہ کہ زبان کی بے احتیاطیوں اور بے باکیوں سے روزے پر جو برے اثرات پڑے ہوں گے صدقہ الفطر ان کا کفارہ اور فدیہ ہو جائیگا۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ بندہ کا روزہ آسمان اور زمین کے درمیان معلق رہتا ہے جب تک کہ صدقہ الفطر ادا نہ کرے۔
صدقہ الفطر ہر صاحب نصاب پر اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی ادا کرنا واجب ہے۔حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسلمانوں میں سے ہر غلام، آزاد ، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے تمام مسلمانوں پر صدقہ الفطر لازم ہے ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی حکم دیا کہ نماز عید کے لئے جانے سے پہلے صدقہ الفطر ادا کر دیا جائے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور صدقہ الفطر ہر چھوٹے، بڑے، آزاداور غلام سب پر فرض قرار دیا تھا ، انہیں سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے صدقہ الفطر نماز عید کے لئے جانے سے پہلے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
مذکورہ بالا احادیث میں ہر فرد کی طرف سے ایک صا ع کھجور یا ایک صاع جو صدقہ الفطر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چونکہ یہی دو چیزیں اس زمانے میں مدینہ منورہ اور اس کے گرد و نواح میں عام طور سے بطور غذا استعمال ہوتی تھیں۔ اس لئے حدیث میں انہیں دو کا ذکر کیا گیا۔بعض حضرات نے اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس زمانے میں ایک چھوٹے گھرانے کی غذا کے لئے ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کافی ہوتے تھے۔ اس لئے ہر دولت مند،صاحب نصاب کو ہر چھوٹے بڑے فرد کی طرف سے عید الفطر کے دن اتنا صدقہ ادا کرنا واجب ہے جس سے ایک معمولی گھرانے کے ایک دن کا خرچ چل سکے ایک صاع موجودہ دور کے وزن کے حساب سے 1کیلو 633 گرام ہوتا ہے ۔لہذا ہر صاحب نصاب کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے1کیلو 633 گرام جو، گیہوں، آنٹا  ادا کرے تاکہ غریب ، مسکین، مجبور، مفلس اور حاجت مند بھی اپنی حاجتیں ، ضرورتیں پوری کر سکیں اور عید کی خوشی میں عام مسلمان کے ساتھ وہ بھی برابر کے شریک ہو سکیں۔صدقہ الفطر جہاں روزے کی کمیوں اور کو تاہیوں کا کفارہ ہے وہیں اس کے ذریعہ محتاجوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی ، غمخواری، بھائی چارگی اور مساوات کا درس بھی دیا گیا ہے کہ بندہ مومن اپنے بھائیوں کو بھوکا چھوڑ کر کبھی بھی تنہا خوشی و مسرت کا لطف نہیں اُٹھا سکتا ۔ یہ اسلام کی جامعیت بھی ہے اور آفاقیت بھی۔

1 Comment

  • image
    ابو خذیفہ 7 Years Ago

    جزاک اللہ خیرا

ایک نظر اس پر بھی

تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ..... از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی)

​​​​​​​اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“

اپنے روزوں کی شیطان سے حفاظت کیجیے ..................... آز: ڈاکٹر سراج الدین ندویؔ

شیطان ہر انسان کے ساتھ لگا ہے۔اس نے اللہ تعالیٰ کو چیلینج دے رکھا ہے کہ میں تیرے بندوں کو راہ راست سے بھٹکاؤں گا۔حضرت آدم ؑ کے ساتھ شیطان کو بھی زمین پر اتارا گیا تھا۔اس دن سے آج تک ابلیس و آدم ؑکی کشمکش جاری ہے۔ابلیس کئی طرح سے انسان کو بہکانے کی کوشش کرتا ہے۔وہ انسان کو گناہ کی ...

قربانی: رسم سے آگے ................... آز: کامران غنی صباؔ

اسلام کی کوئی بھی عبادت صرف رسم نہیں ہے۔ قربانی بھی ایک عظیم عبادت ہے جس میں بے شمار حکمتیں پوشیدہ ہیں۔ افسوس کہ ہم میں سے بیشتر لوگ یا تو ان حکمتوں کو سمجھتے نہیں یا سمجھتے بھی ہیں تو انہیں اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش نہیں کرتے۔

عشرۂ ذی الحجہ میں عبادت کا خاص اہتمام کریں، قربانی شعائر اسلام میں سے ہے! مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن ہفت روزہ کانفرنس سے مفتی ہارون ندوی اور مولانا احمد ومیض ندوی نقشبندی کا خطاب!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء جلگاؤں کے صدر اور وائرل نیوز کے ڈائریکٹر حضرت مولانا مفتی ہارون ندوی صاحب نے فرمایا کہ قربانی اہم عبادت اور شعائر اسلام میں سے ہے۔اسی لئے ...

زکاۃ اسلام کا خوب صورت معاشی نظام ................ از: خورشید عالم داؤد قاسمی

زکاۃ اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ وہ ایک ایسا کمیاب نظام ہے، جو فقیروں کی ترقی کا ضامن اور مسکینوں کی خوش حالی کا کفیل ہے۔زکاۃ اسلام کا ایسا اہم نظام ہے کہ اس کے ذریعے سماج سے غربت کا خاتمہ بآسانی کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا نظام ہے کہ اس سے امیروں اور فقیروں کے درمیان محبت ...

لیلۃ القدر؛ہزار مہینوں سے افضل رات۔۔۔۔ از: عبدالرشیدطلحہ نعمانیؔ

    اگر دنیا کے کسی سوداگرکو یہ معلوم ہو جائے کہ فلاں مہینے اورتاریخ کوہمارے قریبی شہر میں ایک میلہ لگنے والا ہے؛جس میں اتنی آمدنی ہو گی کہ ایک روپیہ کی قیمت ہزارگنا بڑھ جائے گی اور تجارت میں غیرمعمولی نفع ہوگا،تو کون احمق ہوگا جو اس زریں موقع کو ہاتھ سے جانے دے گا؟اور اس سے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...