امریکی قید میں صدام حسین کے آخری ایام کیسے گذرے؟ صدام کیک شوق سے کھاتے، جیل میں باغبانی کرتے

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 5th June 2017, 1:40 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بغداد،4جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تبصرے، تجزیے اور رپورٹس ان کی موت کے کئی سال بعد بھی جاری ہیں۔ اسی ضمن میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں عراق کے سابق مرد آہن کی امریکی قید میں زندگی کے آخری ایام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ صدام حسین کے امریکی قید میں زندگی کے آخری ایام اور اس عرصے میں ان کے معمولات کی تفصیلات پر مبنی کتاب ایک امریکی سیکیورٹی اہلکار ویل بارڈ نویرپر نے قلم بند کی ہے۔ نویرپر عراق میں قائم امریکی جیل میں صدام حسین کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں میں شامل تھا۔فاضل مصنف اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ سنہ 2006ء میں پھانسی پانے سے قبل صدام حسین رغبت سے کیک کھاتے، جیل کے باغیچے میں باغ بانی کرتے اور امریکی پاپ گلوکارہ میری جی بلائج کو سنتے تھے۔

صدام حسین کے قریب رہنے اور ان کی معمولات پر نظر رکھنے والے امریکی فوجی اہلکار لکھتے ہیں کہ عدالت میں مقدمہ کی سماعت شروع ہونے سے قبل صدام حسین ریڈیو پر امریکی گلو کارہ کے گانے سنا کرتے۔ انہیں بلائگ کا گاناFamily Affair زیادہ پسند تھا۔ وہ وقت کاٹنے کے لیے جیل کے اندر سائیکل بھی چلاتے۔یہ کتاب امریکی ملٹری پولیس کی کمپنی 551میں تھا جسے اس کی تعداد کے اعتبار سے سپر12 کہا جاتا ہے۔

امریکی مصنف ویل پارڈنویر پر نے اپنی کتاب اپنے محل کا قیدی۔ صدام حسین اور ان کے امریکی محافظوں کی ان کہی تاریخ میں لکھا ہے کہ زندگی کے آخری ایام میں صدام حسین ماضی کے برعکس غیر معمولی حد تک مہذب ہوگئے تھے۔ وہ ماضی میں ایک خون خوار، قاتل اور آمر حکمران مشہور تھے مگر جیل میں ان کا طرز زندگی ان کی عملی زندگی سے بہت مختلف تھا۔ویل لکھتے ہیں کہ سابق عراقی صدر معمولی بات بھی مان لیتے، قید کے لیے مقرر کردہ اپنی کوٹھڑی میں رہنے کو راضی رہتے اور اس پر کوئی شور نہ مچاتے۔امریکی فوجی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ حیران ہے کہ سنہری ٹوائلٹ استعمال کرنے والا صدام حسین جیل میں ایک پھٹی پرانی کرسی پر پرسکون انداز میں بیٹھنے پر بھی مطمئن ہے۔ سورج طلوع ہوتے صدام حسین اپنی کرسی جیل کے باغیچے میں لے جاتے، پھولوں اور پودوں کی دیکھ بحال کرتے۔کھانے میں بھی صدام حسین کی عادات بدل گئی تھیں۔ ناشتے میں ایک آملیٹ پر خوش رہتے۔ تاہم وہ کیک اور تازہ پھل بھی کھاتے۔ ناشتے میں وہ آملیٹ سے زیادہ کیک اور پھل پسند کرتے۔ اگر آملیٹ ان کا نہ بنا ہوتا فورا واپس کر دیتے۔

جیل میں صدام حسین اپنے محافظوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں رہتے۔ محافظ انہیں اپنے گھریلو واقعات بتاتے۔ صدام حسین انہیں سنتے۔ دونوں طرف سے خوب گپ شپ رہتی۔ایک دفعہ امریکی محافظوں نے صدام حسین سے بات چیت میں اپنے بچپن اور اسکول کے واقعات سنانے شروع کیے تو صدام حسین نے انہیں اپنے چھوٹے بیٹے عدی اور ان کے بچپن کے معمولات سنائے۔انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنے بیٹے پر اس وقت بہت برہم ہوئے جب اس نے اپنی تمام کاریں جن میں رولز رویس، فیراری اور پورشہ جیسی لگژری گاڑیاں تھیں نذر آتش کر دیں۔امریکی سپاہی کا کہنا ہے کہ صدام حسین میں انہیں انسانیت کے لیے درد دل رکھنے والا شخص پایا۔صدام حسین کے بارے میں کتاب تصنیف کرنے والے امریکی فوجی اہلکار نے لکھا ہے کہ صدام حسین کی گرفتاری سے لے کران کی پھانسی تک شاید سب سے حیران کن بات ان کے لیے صدام کی پھانسی پر امریکی فوجیوں کا غم زدہ ہونا تھا۔ جب صدام کو پھانسی دی گئی تو ان کے ساتھ رہنے والے امریکی بھی غمگین ہوئے حالانکہ وہ جانتے تھے کہ صدام حسین ان کے ملک کا بدترین دشمن ہے۔امریکی سپاہی کے مطابق جب صدام حسین کی میت پھانسی گھاٹ سے باہر نکال کر مجمع عام میں رکھی گئی تو لوگ اس پر تھوکتے، اسے گالیاں دیتے حتیٰ لوگ میت کو ٹھڈے مارتے۔

اس کے مقابلے میں کئی ماہ تک صدام حسین کی سیکیورٹی پر مامور رہنے والے 12امریکی فوجیوں کے جذبات مختلف تھے۔ لوگ صدام حسین کی میت پر غصہ نکال رہے تھے تو ایک امریکی فوجی نے مداخلت کی کوشش بھی مگر اس کے ساتھیوں نے اسے منع کر دیا تھا۔امریکی فوجیوں میں سے جو جتنا صدام حسین کے قریب رہا تھا، اس کے مصلوب صدر کے بارے میں جذبات اتنے زیادہ غمگین تھے۔

ایک بار ملٹری ڈاکٹر نے صدام کے بھائی کی وفات کی خبر دی توصدام حسین اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگیمیں تمہارا بھائی ہوں۔ایک بار ایک محافظ کو کہنے لگے کہ اگر میں رہا ہوا اور میرے پاس پیسے ہوئے تو میں تمہارے بیٹے کے تعلیمی اخراجات ادا کروں گا۔فاضل مصنف 272صفحات کو محیط کتاب میں لکھتے ہیں کہ صدام حسین انتہائی سکون کے ساتھ سوتے مگر جب وہ بیدار ہوتے تو وہ کوئی اور ہی مخلوق لگتے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...