سچن کے ارجن ممبئی انڈر 19ٹیم میں،کھیلیں گے ون ڈے ٹورنامنٹ
ممبئی،11ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سچن تندولکر کا بیٹا ارجن تندو لکرکا ممبئی انڈر19ٹیم انتخاب ہواہے۔ 17سالہ ارجن جے وائی للے ٹورنامنٹ میں ممبئی کی طرف سے کھیلیں گے۔یہ ٹورنامنٹ 16ستمبر سے 23ستمبرتک بڑودامیں کھیلا جائے گا۔اس سے پہلے ارجن ممبئی کی انڈر14اورانڈر16 ٹورنامنٹ میں کھیل چکے ہیں۔
بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ارجن اس سے پہلے جولائی میں سرخیوں میں آئے تھے۔تب انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جانی برسٹو کو ارجن کی طرف سے پھینکی گئی یوارکرپرچوٹ لگ گئی تھی۔درد میں کراہتے ہوئے بیرسٹوکوکریزچھوڑکرجاناپڑا۔ دراصل سچن نے لارڈس کے قریب ایک گھر لیا ہے۔ایسی صورت حال میں تیز بولر ارجن کو انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔انگلینڈ میں خواتین ورلڈ کپ کے فائنلز سے پہلے بھی ارجن نے ہندوستانی خواتین کونیٹ پراپنی گیندیں ڈالی تھی ،تاہم ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف وہ فائنل گنوایاتھا۔