ہوناور روٹری کلب میراتھن میں بھٹکل کے سچن کو ملا پہلا مقام
ہوناور 28؍اگست (ایس او نیوز) ہوناورروٹری کلب کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے میراتھن میں حصہ لینے والے بھٹکل کے سچن نے اول مقام حاصل کیا ۔خیال رہے کہ یہ میراتھن16سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔
میراتھن دوڑ کے شرکاء اور روٹری کلب کے اراکین نے ہوناور شراوتی سرکل کے اطراف انسانی زنجیر بناکر عوام میں ’بیٹی بچاؤ‘ کا شعور بیدار کرنے کا پیغام دیا۔ون مالا ٹرسٹ کی سمترا کوشک اورپٹن پنچایت صدر راج لکشمی بی نائک نے میراتھن دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس دوڑ میں دوسرا مقام ڈانڈیلی کے راجو پی نے حاصل کیا اور تیسرا مقام ہلیال کے مہانتیش بی کو ملا۔
روٹری صدر ڈاکٹر رنگناتھ پجاری، سکریٹری اسٹیفن روڈرگس، ایوینٹ چیرمین جی جی شنکر، ونائیک بالیری اور روٹری کلب کے دیگر اراکین موجود تھے۔