سبری مالا :درخواستوں پر 22جنوری کو سماعت
نئی دہلی14نومبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) سپریم کورٹ کیرلا کے سبری مالا میں واقع ایپا مندر میں10سے 50سال تک کی عمر کی خواتین کے داخل ہونے کے سلسلے میں فیصلے کا تجزیہ22جنوری کو کرے گا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس روہنگٹن ایف نریمن ،جسٹس اے ایم کھانولکر،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا کی آئینی بنچ نے49نظر ثانی درخواستوں کی کھلی عدالت میں سماعت پر اتفاق ظاہر کیا۔آئینی بنچ نے کہا کہ وہ سبھی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت اگلے سال22جنوری کو کھلی عدالت میں کرے گی۔عام طورپر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت عدالت کے ہال میں ہوتی ہے ۔اسی دوران،سبری مالا معالے میں کچھ رٹ پیٹیشن بھی دائر کی گئی ہیں،جن پر عدالت نے کہا ہے کہ وہ ان نظر ثانی درخواستوں پر حتمی فیصلے کے بعد سماعت کرے گی۔