سبری مالامیں خواتین کے خلاف پجاریوں کامظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 11:49 AM | ملکی خبریں |

کوچی،20؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی) دنیا کے مشہور سبری مالا مندر میں خواتین کو بھگوان ایپا کی پوجا کرنے کی اجازت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان مظاہروں میں اب مندر کے پجاری بھی شامل ہوگئے ہیں۔ سبری مالامندر کے بڑے پجاری یا تھانتھریوں کی مدد کرنے والے جونیئر پجاریوں نے اب پوجا سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔پجاری یا تھانتھری اور دیگر پجاریوں کے سربراہ اس احتجاج میں براہ راست حصہ نہیں لے رہے ہیں لیکن ان کے معاون پجاریوں نے پوجا چھوڑ دی ہے اور سرنم منتروں کاجاپ کرنے والوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں،10سے50سال کی عمر کی عورتوں کو سبری مالا مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، اگر کوئی عورت شنی دھام میں داخل ہوتی ہے تو مندر کے دروازے کو بندکردیا جائے گا اور تمام طرح کی پوجا روک دی جائے گی ۔ پنڈلم شاہی گھرانے نے اس طرح کی ہدایت دی ہیں۔پجاریوں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے مندر کے قریب دو خواتین کوسکیورٹی فراہم کی، لیکن ان دونوں کو ناداپنتھال میں ایپا کے عقیدت مندوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔سبری مالا مندر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پجاریوں نے اس طرح کے مظاہروں کا اہتمام کیا ہے ، جس کی وجہ سے’’گھی ابھیشیکم‘‘سمیت تمام قسم کی پوجا روک دی گئی ہے ۔

مرکز کاتینوں ریاستوں کومشورہ:مرکز نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے پیش نظر سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلہ پر ہورہے مظاہروں کے مد نظر کیرلا، تملناڈو اور کرناٹک کی حکومتوں کو سکیورٹی کے ضروری انتظامات کرنے کے لئے کہا ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو جاری مشورہ میں کہاکہ صورتحال کے پیش نظرسکیورٹی کے تعلق سے ضروری اقدام کئے جانے چاہئیں۔ پابندی سے متعلق سے ضروری ہدایت جاری کرکے امن و قانون کو قائم رکھنے کیلئے سوشیل میڈیا پر نشر ہونے والی اطلاعات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ ہی ان لوگوں پر بھی خصوصی نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے جو کسی بھی حالت میں مندر میں خواتین کے داخلہ کو ممنوع رکھنا چاہتے ہیں۔

اس سلسلہ میں کچھ لوگ کرناٹک اور تملناڈو میں بھی مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس درمیان ذرائع نے کہاکہ جمعہ کو دو خواتین نے مندر کے’’گربھ گرہ‘‘میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سبری مالا مندر کے پجاریوں کی مخالفت کی وجہ سے وہ مندر میں داخل نہیں ہوسکیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت سے پہلے دس برس سے پچاس برس کی خواتین کو طویل عرصہ سے مندر میں داخلہ کی اجازت نہیں تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...