بی ڈی اے چیرمین سوم شیکھر نے بجٹ کی تعریفوں کے پل باندھے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2019, 9:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍فروری (ایس او نیوز) پچھلے دنوں کمارسوامی حکومت کی طرف سے شہر بنگلور کی ترقی کی طرف توجہ نہ دینے کا الزام لگاکر کانگریس قیادت کی نظروں میں معتوب ہونے والے یشونت پور کے رکن اسمبلی اور بی ڈی اے چیرمین ایس ٹی سوم شیکھر نے کل وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے پیش کردہ بجٹ میں شہر بنگلور کی ترقی پر دی گئی توجہ کو قابل ستائش قرار دیا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوم شیکھر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے بنگلور کی ترقی کے لئے بجٹ میں جتنی رقم کا اعلان کیا ہے اس میں وہ اپنے حلقے کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دے کر وزیراعلیٰ نے سماج کے کمزور طبقوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ بجٹ میں شعبۂ تعلیم کے لئے جو رقم مہیا کرائی گئی ہے اس کا استعمال کرتے ہوئے بھی وہ اپنے حلقے کے تعلیمی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ان فنڈز کا استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی کے فنڈز حاصل کرکے وہ اپنے حلقوں میں آنے والے مختلف وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے ساتھ یہاں کی بلدی سہولتوں کو بہتر بنانے کی جدوجہد کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...