دسہرہ تقریبات میں کانگریسیوں کی غیر حاضری ، تقریبات کے اختتام پر جواب دیا جائے گا:سارا مہیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 12:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر سیاحت سارا مہیش نے آج یہ بیان دے کر ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت میں اختلافات کا واضح اشارہ دیا کہ میسور کی دسہرہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر کانگریس لیڈران کیوں غیر حاضر تھے، اس کا جواب وہ دسہرہ کے اختتام پر دیں گے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ دسہرہ تقریبات میں کانگریس قائدین کو مدعو نہ کئے جانے پر بیشتر قائدین ناراض ہیں ، لیکن اس سلسلے میں تفصیل دسہرہ تقریبات کے اختتام پر ظاہر کی جائے گی۔ دسہرہ تقریبات کے سلسلے میں آج میسور کے ٹاؤن ہال کے قریب روایتی دوڑ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دسہرہ کل ہی شروع ہوا ہے ، اختتام تک انتظار کیجئے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔اس موقع پر جو دوڑ نکالی گئی اس نے یہاں کے کے آر سرکل ، کے آر اسپتال اور دیگر علاقوں کا احاطہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...