سپریم کورٹ نے ریان کے ٹرسٹیوں کی پیشگی ضمانت کے خلاف دائر درخواست مسترد کی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ریان انٹرنیشنل اسکول کے احاطے میں ایک طالب علم کے قتل کے سلسلے میں گروپ کے تین ٹرسٹیوں کو دی گئی پیشگی ضمانت کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کو مستر د کردیا ۔ جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس اے ایم سوپریہ نے کہا کہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ گڑگاؤں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول میں مردہ پائے گئے سات سالہ بچے کے والد کی جانب سے پیشگی ضمانت کو چیلنج دینے والی درخواست پر اس سے پہلے عدالت نے اپنا حکم محفوظ رکھا تھا۔دوسری جماعت کے طالب علم پرد یومن کی لاش آٹھ ستمبر کو گڑگاؤں واقع اسکول کے واش روم میں ملی تھی ۔ اس کا گلا ریتا ہوا تھا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں ہریانہ پولیس نے پہلے اسکول بس کے کنڈیکٹر اشوک کمار کو گرفتار کیا تھا۔ حال میں نچلی عدالت نے اشوک کو ضمانت دے دی تھی۔معاملہ سی بی آئی کو سونپا گیا اور جانچ ایجنسی نے قتل کے سلسلے میں 11 ویں کلاس کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا جو ذہنی طور پر اختلال کے مرض کا شکار تھا ۔ پر دیومن کے قتل کے سلسلے میں ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو ریان انٹرنیشنل گروپ کے ٹرسٹیوں کی ضمانتی درخواست کو سرے سے مسترد کردیا تھا۔ پرد یومن کے والد نے ان ٹرسٹیوں کی ضمانت منسوخ کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...