دہلی کی عوام نے کجریوال سے کی اپیل، پٹرول ۔ڈیزل سے کم کریں ویٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 9:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں مختلف ریجیڈینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی گروپوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھی قیمتوں سے نقصان کا دعوی کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے شہر میں پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کی درخواست کی۔دہلی ریجیڈیٹس فورم کے کنوینر وی کے اروڑا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے چار اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر ڈھائی روپے کی کمی کی تھی۔پڑوس کے ہریانہ اور اترپردیش سمیت مختلف ریاستوں نے اپنی ریاست کے لوگوں کو راحت دینے کے لئے قیمت ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) میں کمی کی تھی۔اروڑانے کہاکہ ہم دہلی حکومت سے قومی دارالحکومت میں پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں کمی اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کی درخواست کرتے ہیں۔خاتون پروگریسو ایسوسی ایشن (ایم پی اے) کی سیکرٹری ریتو بھاٹیہ نے کہا کہ تہوار ہونے کی وجہ سے کفایتی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی میں لوگ اپنی نجی گاڑیوں کے استعمال کے لئے مجبور ہیں۔آنند وہار کے باشندے منیش چاولہ نے کہاکہ ہریانہ اور اترپردیش کے مقابلے میں قیمتوں میں دو تین روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے سرحد کے قریب رہ رہے دہلی کے باشندے نسبتا کم آلودگی پھیلانے والی بی ایس چھ ایندھن کی جگہ پڑوسی ریاستوں سے ایندھن خرید رہے ہیں۔ آر ڈبلیو اے فیڈریشن، مشرقی دہلی کے صدر وی این بالی نے کہاکہ سردی کا موسم آنے والا ہے، ایسے میں بی ایس چار ایندھن کے استعمال سے دارالحکومت میں آلودگی کا مسئلہ مزید پیداہوجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔