شام میں قیام امن کی کوشش، روسی اور ترک صدور کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2017, 10:47 PM | عالمی خبریں |

دمشق30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات اٹھائیس ستمبر کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ انقرہ میں ایک ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی تنازعات پر گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ انقرہ میں ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک اس بات کے حامی ہیں کے شامی شہر ادلب سے دہشتگردوں کی سر گرمی ختم ہونی چاہیے جہاں جہادی قابض ہے۔ پوٹن نے اسی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ماسکو اور انقرہ حکومتیں شام میں جاری خانہ جنگی کی صورتحال کے خاتمے کے لیے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں امن مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے اور زوردیا ہے کہ شام میں جاری کشیدگی کو کم کیا جائے خاص طور پر ادلب پر فوکس کرنا ضروری ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شامی تنازعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا روس اور ترکی باہمی ہم آہنگی کو مضبوط کریں گے اور ان کیمطابق شام میں جاری چھ سالہ خانہ جنگی کے تنازعے کے خاتمے کے لئے اب صورت حال واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کے خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مناسب شرائط کو سامنے لانا ضروری ہے اور انہی سے دہشت گردوں کو حتمی شکست دینے سے خانہ جنگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ پوٹن کے مطابق شام میں جنگی حالات کے بہتر ہونے کی صورت میں شامی شہری پرامن زندگی گزار سکیں گے اور اپنے اپنے گھروں کی جانب واپس لوٹ سکیں۔ پریس کانفرنس میں روسی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام میں تمام دہشت گردوں کا صفایا اور شامیوں کے لیے پرامن زندگی کا نیا آغاز کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اسی موقع پر ترک صدر نے کہا کہ روس اور ترکی عراق کے علاوہ شام کی جغرافیائی سالمیت کے بھی حامی ہیں۔ دونوں ممالک شام کے تنازعے اور امن کے قیام کے لیے ایک 'مشترکہ عزم' کے ساتھ کام کرینگے۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل تک ترکی اور روس شامی تنازعے پر ایک دوسرے کے مخالف حریف تھے۔ روس صدر بشارالاسد کا حلیف ہے جب کہ ترکی باغیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...