شام میں روسی بمباری، داعش کی روس کو دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2016, 4:36 PM | عالمی خبریں |

دمشق ،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گذشتہ ہفتے ماسکو میں روسی پولیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے؛ جس سے اس دہشت گرد گروپ کی جانب سے روسی دارالحکومت کو ہدف بنانے کی منصوبہ سازی کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔روسی حکام نے بتایا ہے کہ ایک بندوق اور دو کلہاڑیوں بردار دو افراد کی شہر میں ٹریفک چوکی کے باہر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس دوران ایک حملہ آور مارا گیا۔عمق خبر رساں ادارے نے داعش کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حملہ اس لیے کیا گیا تاکہ شام میں ایک برس سے زیادہ عرصے سے جاری بمباری پر روس سے بدلا لیا جائے۔ماسکو میں مقیم دفاعی تجزیہ کار، پاول فلجن ہور کے بقول، روس اب ہدف بنتا جا رہا ہے، چونکہ روس اس میں بہت ہی شدت سے ملوث ہے، اور (بشارال) اسد کی حکومت کی مدد کر رہا ہے، جہاں وہ ایرانیوں کی حمایت کر رہا ہے۔روسی حکام اس حملے اور داعش کے دعوے کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے، تاس کے حوالے سے قانون کا نفاذ کرنے والے اہل کار سے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کے ساتھ رابطوں کی چھان بین کی جا رہی ہے، جب کہ ابھی اِن رابطوں کا پتا نہیں چل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...