روس کے دباؤ کے بعد شامی حکومت کا وفد جنیوا مذاکرات میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:26 AM | عالمی خبریں |

ماسکو10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شامی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق حکومتی وفد اقوام متحدہ کے زیر سر پرستی مذاکرات میں شرکت کے لیے اتوار کے روز جنیوا واپس آئے گا۔جنیوا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آٹھواں دور منگل سے دوبارہ شروع ہوا جس میں شامی اپوزیشن کے وفد اور شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے شرکت کی۔ ڈی میستورا کے مطابق بات چیت کا حالیہ دور رواں ماہ کے وسط تک جاری رہ سکتاہے۔شامی حکومت کے وفد کی جنیوا واپسی روس کے دباؤ اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد عمل میں آئی۔اس کے مقابل اپوزیشن کے وفد کا کہنا ہے کہ بشار کے رخصت ہونے کے مطالبے کو منجمد کرنے اور بات چیت میں کْرد ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی نمائندگی کو قبول کرنے کے لیے وفد کے ارکان پر امریکا اور یورپ کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا۔جنیوا میں بات چیت کا آٹھواں دور نومبر کے اواخر میں شروع ہوا تھا۔ ڈی میستورا کے مطابق بات چیت میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان شام میں آئینی اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے براہ راست مذاکرات شامل ہوں گے۔ تاہم شامی حکومت کے وفد کو جنیوا پہنچنے میں ایک روز کی تاخیر ہو گئی اور پھر دور روز بعد حکومتی وفد واپس دمشق چلا گیا۔ وفد نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس مطالبے پر اصرار کے ذریعے بات چیت کا راستہ مسدود کر رہی ہے کہ شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔