روس ”ممکنہ طور پر“ طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے: نیٹو کمانڈر

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 10:41 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایسے میں جب افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج لڑائی میں مصروف ہیں، عین ممکن ہے کہ روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہو۔ یہ بات ایک اعلیٰ امریکہ فوجی کمانڈر نے جمعرات کے روز بتائی ہے۔سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کی سماعت کے دوران، نیٹو کے ایک چوٹی کے کمانڈر، جنرل کرٹس کاپروتی نے بتایا کہ ”میں نے دیکھا ہے کہ کافی عرصے سے روسی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، جو رابطوں کے درجے کا ہے، اور شاید طالبان کو اسلحے کی فراہمی کا معاملہ ہے“۔کاپروتی نے اِس بات کی وضاحت نہیں کی آیا کس طرح کی رسد فراہم ہو سکتی ہے یا روس کی براہ راست مداخلت کس قسم کی ہو سکتی ہے۔اْن کا یہ بیان اس شبہ کی بنیاد پر ہے جس کا گذشتہ ماہ جنرل جان نکلسن نے اظہار کیا تھا، جو افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر ہیں، جنھوں نے کہا تھا کہ روس طالبان کو حوصلہ اور سفارتی مدد فراہم کر رہا ہے۔ تاہم، نکلسن نے یہ نہیں بتایا تھا آیا روس دہشت گرد گروپ کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔روس، جس نے 1979ء میں افغانستان میں کھلی مداخلت کی تھی جو ایک عشرہ بعد جا کر ختم ہوئی، وہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، اور آئندہ ہفتے چھ ملکی امن مذاکرات منعقد کرائے گا، جس میں امریکہ شامل نہیں ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔