شام میں 7 فوجی طیارے تباہ کرنے کی رپورٹ روس نے مسترد کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th January 2018, 12:11 PM | عالمی خبریں |

ماسکو 6جنوری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روسی وزارت دفاع نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا جن میں شام میں 7 فوجی طیاروں کے تباہ ہونے کا بتایا گیا تھا۔روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق 31 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے بعد اندھیرا چھاتے ہی مسلح گروپ کی جانب سے حمی میم کے اڈے کو اچانک مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں اڈے پر موجود روسی اہلکاروں میں سے 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔وزارت نے کومر سینٹ نامی اخبار کی اس معلومات کو جھوٹ قرار دیا جس میں دو عسکری اور سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ حملے میں عملی طور پر 7 فوجی طیارے تباہ ہوگئے۔روسی روزنامے کومرسینٹ نے مذکورہ ذریعوں کے حوالے سے بتایا کہ 31 دسمبر 2017 کو شامی اپوزیشن گروپوں کی جانب سے حمی میم کے فضائی اڈے پر داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں کم از کم 7 روسی طیارے تباہ ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔