روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور درعا پر بم باری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 1:04 PM | عالمی خبریں |

دمشق ،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) روس نے ہفتے کی شب رات گئے جنوبی شام میں اپوزیشن گروپوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد السوری کے مطابق تقریبا ایک برس قبل اس علاقے میں فائر بندی پر آمادگی کے بعد روس کی جانب سے یہ خلاف ورزی کا پہلا واقعہ ہے۔المرصد کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے درعا کے مشرق میں دیہی علاقے میں کئی قصبوں پر 25 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔ البتہ المرصد جانی نقصان کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکا۔یاد رہے کہ جنوبی شام میں درعا، قنیطرہ اور سویداء صوبے کے بعض حصّے اْن سیف زونز میں سے ایک زون کا جْزو ہیں جو آستانہ بات چیت کے نتیجے میں سامنے آئے تھے۔ روس، امریکا اور اردن نے گزشتہ برس جولائی میں مذکورہ علاقوں میں فائر بندی پر اتفاق رائے کیا تھا۔المرصد نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران درعا صوبے میں شامی حکومت کی بم باری کے سبب 12 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں کے سبب علاقے میں موجود 7.5 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانوں کو خطرہ ہے۔درعا کے 70% علاقے پر شامی اپوزیشن کے مختلف گروپوں کا کنٹرول ہے جب کہ داعش تنظیم نے اپنا واجبی سا وجود برقرار رکھا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...