ڈالر کے مقابلہ روپے کی پھر ریکارڈ گراوٹ، 73.70 تک پہنچا
ممبئی4؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ڈالر کے مقابلہ روپے کے گرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بدھ کے بعد آج جمعرات کو بھی روپیہ تاریخ کی سب سے کمتر سطح پر پہنچ گیا۔ دن کی شروعات میں ڈالر کے مقابلہ روپیہ 26 پیسے ٹوٹا اور ایک ڈالر کی قیمت 73.60 روپے تک پہنچ گئی۔ کچھ دیر کے بعد ہی روپے میں مزید گراوٹ درج کی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 73.70 روپے ہو گئی۔
قبل ازیں، بدھ کے روز روپیہ 43 پیسے کمزور ہو کر 73.34 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ پیر کے روز 42 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 72.91 روپے فی ڈالر پر بند ہونے والا روپیہ بدھ کے روز 35 پیسے ٹوٹ کر 73.26 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات میں 72.90 روپے فی ڈالر کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا لیکن اس کے بعد روپیہ لگاتار گرتا رہا۔