آر ٹی ای کے تحت داخلوں کا عمل شروع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اپریل(ایس او نیوز) حق تعلیم قانون کے تحت اسکولی بچوں کے داخلوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس قانون کے تحت اپنے قریبی اسکولوں میں اپنے بچوں کے داخلوں کے لئے آر ٹی ای درخواستیں دائر کی ہیں، آر ٹی ای ضوابط کے مطابق بلاک ایجوکیشن افسروں کے دفاتر میں اہل بچوں کی درخواستوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور ان میں سے درخواستوں کا قرعہ کیا جائے گا اور قرعہ میں منتخب بچوں کو کس اسکول میں داخلہ دیا جارہا ہے اس کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ آج رات تک روانہ کردی جائے گی۔ بتایاجاتا ہے کہ ایس ایم ایس روانہ کرنے کے بعد داخلوں کے عمل کو مکمل کرنے تک اور بھی چند دور چلائے جائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔