آرٹی نگر میں یوم خواتین کے اجلاس سے سدارامیا کا خطاب کانگریس پارٹی نے اقتدار میں حصہ داری کیلئے خواتین کو ریزرویشن دیاہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2017, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:21/مارچ(ایس او نیوز) تمام طبقات کی ترقی سے ہی ملک اور ریاست کی ترقی ممکن ہے اس لئے ہم نے تمام طبقات کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا ہے اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہماری حکومت کام کررہی ہے ۔ یہاں ایچ یم ٹی گراؤنڈ آرٹی نگر میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ’’یوم خواتین ‘‘ کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ کانگریس حکومت نے خواتین کو اقتدار میں حصہ دلانے کیلئے قانون میں ترمیم لاکر ریزرویشن دینے کا قانون بنایا جس کی وجہ سے آج پارلیمنٹ اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں میں خواتین کو مناسب نمائندگی مل رہی ہے ۔ بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت نے خواتین کیلئے کئی ایک اسکیم شروع کئے ہیں اسی طرح اقلیتوں اور دیگر طبقات کیلئے بھی کئی اسکیمیں بناکر بجٹ الاٹ کیا گیا ہے۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اس پارٹی کے لیڈر خواتین کو دےئے گئے ریزرویشن کاکہیں ذکر نہیں کرتے اور جاریہ اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کرنے کی بجائے عوام کی توجہ دوسری طرف ہٹا کر وقت ضائع کررہے ہیں اور بی جے پی لیڈروں کی یہ عادت ہے کہ جھوٹ کو بار بار دوہرا کر صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی لیڈروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے صدر وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس ملک پر54؍سال حکومت کرکے ملک کو بہت کچھ دیا ہے اور آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہاکہ پچھلی بی جے پی حکومت اور موجودہ کانگریس حکومت کا موازانہ کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ کس حکومت نے کیا کیا ہے بنگلور کو عالمی شہرت یافتہ شہر بنانے میں کانگریس حکومت نے بڑا کردار ادا کیا ہے کرناٹک کی موجودہ کانگریس حکومت نے تمام طبقات کی ترقی کو ذہن میں رکھ کر بجٹ بنایا ہے ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ آئندہ ہونے والے انتخابات ایک امتحان ثابت ہوں گے اور عوام کو بی جے پی کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔شانتی نگر کے ایم ایل اے حارث نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سماج کے تمام طبقات کیلئے ایک اچھا بجٹ پیش کیا ہے بی جے پی اس بجٹ پر حصہ نہیں لے رہی ہے کیونکہ حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے بجٹ کی تعریف کرنا پڑتا ہے بی جے پی والے تعریف کرنا نہیں چاہتے حارث نے کہا کہ حکومت نے مسلم بچوں کی تعلیم کیلئے200مولانا آزاد ماڈل اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح دوسری اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔کرناٹکا پردیش کانگریس کے نگران صدر دنیش گنڈوراؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کر کے ملک کو ایک الگ سمت میں لے جانے کی کوشش کرہی ہے اس کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور کہاکہ بی جے پی جھوٹا پروپگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرہی ہے اس موقع پر یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن کونسل رضوان ارشد نے کہا کہ سدرامیا کی حکومت عوام کی حکومت ہے اس حکومت نے عوام کے مفاد کے پیش نظر بجٹ پیش کیا ہے بیرونی ممالک والے کرناٹک اور بنگلور میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں بنگلور کی شہرت اور نیک نامی کیلئے کانگریس حکومت کی کوشش ہے۔ رضوان ارشد نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ پانچ پہلے بی جے پی حکومت کے کارنامے سامنے ہیں کئی وزراء رشوت خوری کے الزام میں ملوث پائے گئے کئی ایک جیل گئے یہی ان کا ریکارڈ ہے۔ اگلے اسمبلی انتخابات مسٹر سدرامیا کی قیادت میں لڑے جائیں گے اور کانگریس کامیاب رہے گی۔ بنگلورسٹی کارپوریشن کی مےئر پدماوتی نے ریاستی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے خواتین کیلئے کئی اسکیم شرقوع کئے اور خواتین اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اس اجلاس کا اہتمام ہبال اسمبلی حلقہ کے لیڈر مسٹر بائرتی سریش نے کیا تھا اورا نہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر کانگریس کے لیڈر مسٹر نارائن سوامی، مسٹر کرشنپا، مسٹر جی اے باوا، مقامی کارپویٹر عبدالواجد مقامی کانگریس لیڈران حسین ، مزمل وغیرہ موجود تھے خواتین کی بڑی تعداد جلسہ میں شریک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...