گلبرگہ کے مسلم حساس علاقوں سے آر ایس ایس کی ریلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 10:36 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،2؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)راشٹریہ سوئم سنگھ (آر ایس ایس ) کے ارکاننے یکم اکتوبر کو گلبرگہ شہر میں لاٹھیوں کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا ۔ آر ایس ایس کارکنان کی یہ پریڈتاریخی قلعہ احتشام گلبرگہ کے علاقہ سے ہوتی ہوئی لوہار گلی ، نہرو گنج، مجگوری، مسلم چوک، ہفت گنبد ،گنیش مندر، سوپر مارکیٹ سے ہوتی ہوئی پھر سے قلعہ گلبرگہ کے احاطہ میں اختتام کو پہنچی۔ ضلعی انتظامیہ اور سپرینٹینڈینٹ آف پولیس مسٹر این ششی کمار کی جانب سے شہر میں پولیس کا سخت بندو بست کیا گیا تھا تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہ سکے ۔مختلف مسلم حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر گلبرگہ کے حساس مسلم علاقوں مسلم چوک، مجگوری اور ہفت گنبد وغیرہ سے آر ایس اایس مارچ پاسٹ کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...