لنگایت طبقہ کو شنی کی نسل قرار دینے کی مخالفت؛ رامنا سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ، ورنہ ریاست بھر میں احتجاج کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 12:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4/اکتوبر(ایس او نیوز) الگ مذہب کا درجہ حاصل کرنے کی جدوجہد کررہے لنگایت طبقہ کو شنی کی نسل کہنے پر اس طبقہ کے قائدین نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت ناراضگی  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت کی خاطر آر ایس ایس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔قائدین نے  اس بیان کو فوری واپس لے کر لنگایت طبقہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہاں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزراء ایم بی پاٹل ، ونئے کلکرنی اور جنتادل سکیولر( جے ڈی ایس) لیڈر بسوراج ہورٹی نے کہا کہ ویرا شائیوا عقائد پر عمل کررہے لوگ اپنے آپ کو لنگایت طبقہ کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں۔ آر ایس ایس کے اس بیان کے بعد آر ایس ایس میں ان کا رہنا مناسب نہیں ۔ انہیں فوری آر ایس ایس سے باہرنکال جانا چاہئے۔ آر ایس ایس لنگایت طبقہ کو شنی کی نسل قرار دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) لیڈران بی ایس ایڈی یورپا ، بسوراج بومئی ، مروگیش نیرانی ، وی سومنا اور دیگر لیڈران آر ایس ایس کے ساتھ جڑے رہنا  کیسے پسند کرسکتے ہیں۔ اگر انہیں اپنی عزت کا خیال ہے تو فورآرایس ایس سے باہر نکل آئیں۔ اس موقع پر بسوراج ہورٹی نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ رامنا نے ہمیں شنی کی نسل کہا ہے۔ اس ریاست اور ملک کے لئے شنی کون ہیں سب کو معلوم ہے۔ ویرا شائیوا لنگایتوں کی اتنی بے عزتی کے بعد آر ایس ایس کے ساتھ کیسے رہے سکتے ہیں۔

ونئے کلکرنی نے کہا کہ لنگایتوں کے تعلق سے اس طرح کا بیان دینا رامنا کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا رامنا گوڈسے کی نسل سے ہیں۔ آر ایس ایس نے لنگایت نوجوانوں کے سہارے ترقی کی ہے اب اس طبقہ کو شنی کی نسل کہہ رہی ہے۔ اتنی بے عزتی کے بعد بی جے پی کے لنگایت لیڈران خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی لنگایت لیڈروں کو اپنے دھرم سے زیادہ اپنے ذاتی مفاد کے خاطر پارٹی عزیز ہے۔ اگر لنگایت نوجوانوں نے آر ایس ایس کی تائید نہ کی ہوتی تو آر ایس ایس کہاں آگے بڑھتی؟ آر ایس ایس کے ساتھ جڑے لنگایت لیڈران اور نوجوانوں کا ضمیر زندہ ہے تووہ فوری اس تنظیم سے باہر نکل جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے طبقہ پر اتنا بڑا الزام لگانے کی ہم کڑی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر رامنا نے اپنے اس بیان کے لئے فوری معافی نہیں مانگی تو ہم بشمول بنگلور کے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کیشو کروپا تمام آر ایس ایس دفتروں کا گھیراؤ کرکے احتجاج کریں گے۔ پاٹل نے کہا کہ رامنا نے باگل کوٹ اور داونگیرے میں لنگایت طبقہ سے متعلق اس طرح کے بیانات دے کر ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لنگایت طبقہ کے کئی نامور سوامیاں ہیں جوسماج کی بے لوث خدمات کررہے ہیں۔ سورامنا نے اپنے ان بیانات سے ہمارے سوامیوں کی بے عزتی کی ہے۔رامنا کو اپنے بیانات پر کھلے عام معافی مانگنی ہوگی ورنہ ہم آر ایس ایس کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج شروع کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔