فوج پر آر ایس ایس کے سربراہ کا بیان غلط :راہل کرناٹک کے انتخابی دورے کے دوران کانگریس صدر نے بھاگوت سے معافی کامطالبہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th February 2018, 11:49 AM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو/رائچور،12؍فروری(ایس او نیوز)حیدرآباد کرناٹک علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی راحت لیتے ہوئے سڑک کے کنارے ایک چھوٹی سی ہوٹل میں دیگر کانگریس لیڈروں کے ساتھ داخل ہوکر مرچی کی بھجیاں کھائیں اور چائے بھی پی۔ اس دوران اس دیہات کے لوگوں نے پینے کے پانی کی قلت کی شکایت بھی کی۔ بھجی اور چائے کیلئے راہل نے اس چھوٹی ہوٹل کی اونر مارا مال کو دوہزار روپئے کا نوٹ بھی دیا ۔اس چھوٹی ہوٹل میں راہل کافی خوش نظر آرہے تھے۔ اپنے ساتھیوں سے مسکراتے ہوئے باتیں کررہے تھے ۔راہل کے ساتھ اس ہوٹل میں بھجیاں کھانے اور چائے پینے والے دیگر کانگریس لیڈروں میں وزیراعلیٰ سدارامیا کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس لیڈر ملیکاراجن کھرگے کرناٹک میں کانگریس انچارج کے سی وینوگوپال سابق مرکزی وزیرورکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے رحمن خان ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار ارکان پارلیمان کے ایچ منی اپا ،ایم ویرپاموئیلی شامل ہیں۔ اس دوران راہل ان لیڈروں سے مسکراتے ہوئے باتیں کرتے کرتے بھجی کا ذائقہ لے رہے تھے۔ چائے پانی کے اس وقفہ کے بعد اپنی روایتی بس میں سوارہوکر راہل انتخابی مہم پر چل پڑے۔کانگریس صدر کے چار روزہ جنا آشیرواددورے کا آج تیسرا دن ہے ۔ اس یاترا کے دوران راہل حیدرآباد کرناٹک کے علاقے بیدر، یادگیر ،رائچور ،کوپل، بلاری اور کلبرگی اضلاع کا احاطہ کریں گے ۔ یہ علاقے 1948 تک نظام کی حکمرانی والے حیدرآباد ریاست کا حصہ تھے ۔اپنی یاترا کے دوران جیورگی میں راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ریمارکس پرکڑی تنقید کی موہن بھاگوت نے اپنے ریمارکس میں کہاتھاکہ ان کا سنگھ پریوار فوج سے تیز فوجی جوان تیارکرسکتا ہے ۔ راہل نے کہا کہ ملک کی فوج کے بارے میں اس طرح کے ریمارکس غلط بات ہے ۔راہل نے کہاکہ ہمارے فوجی اس ملک کے لئے اپنا خون بہارہے ہیں ۔ سرحد پر ہمیشہ کھڑے ہوکر ملک کی حفاظت کررہے ہیں وہ ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں ۔دریں اثناء اپنی پارٹی کے سربراہ کے ریمارکس پر ہورہی تنقید کے بعد آر ایس ایس نے یہ وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سنگھ پریوار کو ملک کی فوج کے ساتھ موازنہ نہیں کیا تھا ۔ کل بہار میں آر ایس ایس ورکرس کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے بارہا کہاتھا کہ سنگھ پریوار صرف تین دنوں میں فوجی جوان تیار کرسکتی ہے۔ جبکہ فوج یہ کام کرنے 6تا7 مہینے لیتی ہے ۔

راہل گاندھی نے آج اپنے مندروں کے دوروں کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ مندروں اورمذہبی مقامات کو ان کے دورے جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں مندروں کو جاؤں گاجہاں کہیں مجھے مذہبی مقامات ملیں گے میں جاؤں گا۔وہاں جانے پرمجھے خوشی اورسکون ملتا ہے ۔نامہ نگاروں سے انہوں نے کہاکہ میں مندروں کا دورے جاری رکھوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔