جنگلی کتے ، اکیلے شیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے : بھاگوت۔ ہندوؤں کو متحد ہوجانے کا مشورہ ، شکاگو میں آر ایس ایس سربراہ کی زہر افشانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 12:02 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

شکاگو 9 ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ساری دنیا کے ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں اور اختلافات کے باوجود ایک سوسائٹی کے طور پر کام کریں ۔

دوسری عالمی ہندو کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوؤں کی ترقی کے لیے ہندو سماج کا متحد ہوجانا وقت کا تقاضہ ہے ہمارے دشمن ہمیں نیست و نابود کرنا چاہتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ کیا جنگلی کتے تنہا شیر کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں ۔

موہن بھاگوت شکاگو میں 1893 میں عالمی مذاہب کی پارلیمنٹ سے سوامی وویکانند کی تقریر کی 125 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے زہر افشانی کرتے ہوئے درپردہ طور پر عالمی سطح پر مسلم دنیا کو نشانہ بنایا خاص کر ہندوستان میں مودی کو اکیلے شیر سے تعبیر کرتے ہوئے یہاں کے اقلیتی طبقہ کو جنگلی کتوں کے مماثل قرار دیا ۔

دستور ہند کی توہین کرنے والے ریمارکس میں انہوں نے ہندوستان کی اقلیتوں کو کتوں اور شیر کے درمیان تقابل کیا ۔ اس طرح انہوں نے دیگر انسانوں کو کتے قرار دیتے ہوئے انسانی قدروں کو پامال کیا ۔

موہن بھاگوت نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ہمارے اقدار آفاقی اقدار ہیں ۔ اب ان اقدار کو ہندو اقدار کہا جاتا ہے ہندو سماج سب سے بالاتر ہے اس کے لوگ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں ۔ لیکن ہم مل جل کر کام نہیں کرتے اس لیے مخالفین کی سازشوں کا شکار ہوتے ہیں ۔ ابتدائی دنوں میں ہمارا کام ایسا تھا کہ جب ہمارے کارسیوک ہندووں کو منظم کرنے کی بات کرے تو وہ یہ کہتے تھے کہ ’ شیر کبھی جھنڈ میں نہیں چلتا ‘ اور یہ کہ شیر یا رائل بنگالی ٹائیگر جو جنگل کا بادشاہ ہے اگر تنہا بھی رہے تو جنگلی کتے اس پر حملہ نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں ۔ ڈان ٹاون شکاگو میں 2500 حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے انگلش میں تقریر کی اور کہا کہ ہندو سماج کو اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے مخالفین کو بتادیں کہ ہماری طاقت کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

’ڈرائیوروں کے لئے آٹھویں تک کی تعلیم ہونے کی شرط ختم‘

 روڈٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ ملک میں کم تعلیم یافتہ لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے لئے ڈرائیوروں کے لئے آٹھویں تک کی تعلیم کی کم از کم تعلیمی اہلیت کی لازمیت کو ختم کردیا گیا ہے۔

امریکہ کی طرف سے ہندوستان کو دھمکی روس سے ڈیل کی صورت میں دفاعی امداد محدود ہوجائے گی

امریکہ کی وزارت خارجہ کی افسر ایلس جی ویلس نے جمعہ کو کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کی دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لئے تیار ہے، لیکن روسی ایس-400 نظام اس میں رکاوٹ بن رہا ہے- ہندوستان-روس ڈیل سے امریکہ کا تعاون محدود کردیا جائے گا -

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری گرفتار ؛ سابق صدر کے جسمانی ریمانڈکا بھی کیا جاسکتا ہے مطالبہ!

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤ س اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

دہشت گردی کے خلاف مرکوز لڑائی لڑنے ہند-سری لنکاکا عزم

ہندوستان اور سری لنکا نے اتوارکے روز اتفاق کیا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہے جس کے خلاف اجتماعی اور مرکوز کارروائی کی ضرورت ہے - وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر میتر ی پالا سری سینا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد یہ اظہار خیال کیا-