آر ایس ایس کی اب کیرالہ پر نظر؛ 2019تک 9لاکھ کارکنوں کو بڑھانے کاہدف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2017, 3:19 AM | ملکی خبریں |

تریونت پورم،20اگست(آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے کیرلا میں جارحانہ توسیع مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ سال 2019تک ریاست میں اپنے کارکنوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچا سکے۔آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار جے نندکمار نے دعوی کہ آر ایس ایس کارکنوں پر حملوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، لیکن ساتھ ہی کہا کہ تنظیم کیرالہ میں پورے معاشرے کی ہمہ جہتی ترقی کے اپنے مشن پر اٹل ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ان حملوں نے ملک اور معاشرے میں اپنے عزم کو مضبوط کیا،اب ہم اپنے کام کو زیادہ جارحانہ طور پر کریں گے، انہوں نے کہا کہ 2019تک، آر ایس ایس کارکنوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

نندکمار نے ساتھ ہی دعوی کیا کہ بایاں محاذ حکومت والی ریاست کیرالہ میں سب سے زیادہ  5000 آر ایس ایس ممبروں کی مورننگ میٹ  ریکارڈ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں کہ ریاست کے نوجوانوں میں ہماری قوم پرست تنظیم کے تئیں جوش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...