وینکیانائیڈوکے خلاف ممبرپارلیمنٹ نے لکھی فیس بک پوسٹ،پارلیمنٹ نے کی مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھامیں جمعہ کو مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ہاؤس کے اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو کی تنقید کی مذمت کی۔اس نامعلوم ایم پی سے معافی کا مطالبہ کیا، جس نے فیس بک پر تنقید ی تبصرہ پوسٹ کیاہے۔ایوان بالا کی کاروائی شروع ہونے کے بعدہی سماجوادی پارٹی کے نریش اگروال نے اس مسئلے کو ہاؤس میں اٹھایا۔ انہوں نے کہاہے کہ تمام ارکان چیئرمین کا احترام کرتے ہیں اور ہاؤس کوچلانے کولے کرایک ممبرکے ذریعہ چیئرمین پرجانب داری کاالزام لگانا غلط اور ناقابل قبول ہے۔اگروال نے ایم پی کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے کہا کہ فیس بک پر نائب صدر پر تنقید کرنے کے لئے اس رکن کو چیئرمین سے معافی مانگنی چاہئے۔ساتھ ہی انہوں نے صدر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس کے ہر رکن آپ کا احترام کرتے ہیں اور آپ سے ہمیشہ ارکان کو انصاف ملا ہے۔بی جے پی کے رکن بھوپندر یادو نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس طرح کے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرناچیئرمین کی توہین ہے۔ انہوں نے بھی تبصرہ کرنے والے ایم پی سے ہاؤس میں معذرت کرنے کی اپیل کی ہے۔حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس لیڈر غلام نبی آزادنے کہا کہ یہ غیر معمولی کام ہے اور کانگریس پارٹی نے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرین نے کہا کہ تمام اراکین چیئرمین کی جانب سے کافی وقت دیاجاتاہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی کوسوشل میڈیا پر جانے کی ضرورت ہے۔کسی بھی رکن نے اس رکن کا نام نہیں لیا جنہوں نے نائب صدر کے خلاف فیس بک پر تبصرہ کیا۔وہیں چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کچھ بھی نہیں کہا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...