گجرات انتخابات:ووٹنگ کے دن 50کروڑ روپے کے پرانے نوٹ ضبط
احمد آباد ،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں انتخابات کے دن آمدنی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی)نے 50کروڑ روپے کی قیمت کے بند ہو چکے 1,000 اور 500روپے کے نوٹ ضبط کئے ہیں۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہفتہ کو ان نوٹوں کو ضبط کیا گیا۔بیان میں کہا گیاکہ انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی،سورت کے حکام نے وڈودرا کے سی جی ایس ٹی تعمیل یونٹ کے حکام کے ساتھ مل کر 8/9دسمبر کو بھروچ میں جمنا بلڈنگ میٹریل کے احاطے پر چھاپہ مارا اور 48.91کروڑ روپے قیمت کے پرانے نوٹ برآمد کئے۔سفائڈ بینک نوٹ (سیسیشن آف لائبلیٹیج ) ایکٹ، 2017 کے تحت چلن سے باہر ہو چکے نوٹ اپنے پاس رکھنا قابل سزا ہے جس کے تحت برآمد ہوئے نوٹوں سے پانچ گنا زیادہ تک کے جرمانے کی تجویز ہے۔وزارت نے کہا کہ ڈی آر آئی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور اس معاملے میں شامل تین افراد کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔