حکومت کاشتکاری قرضہ معافی کی پابند عہد:کمار سوامی قسطوں میں نہیں بلکہ بیک وقت کسانوں کا 46ہزار کروڑ قرضہ معاف کیا جائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2019, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍جنوری (ایس او  نیوز ) وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کہا کہ کاشتکاری قرضہ معافی کے وعدہ کو 8فروری سے شروع ہونے والے جنتادل سکیولر۔ کانگریس مخلوط حکومت کے دوسرے بجٹ میں پورا کیا جائے گا۔

ریاستی مخلوط حکومت کسانوں کے 46ہزار کروڑ روپئے کے قرضے کو معاف کرنے کے اپنے وعدہ پر قائم ہے ۔ اگلے بجٹ میں اس کیلئے درکار فنڈ جاری کیا جائے گا۔ ایک نیوز ایجنسی کو دےئے گئے انٹر ویو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 4قسطوں میں قرضہ معاف کرنے کامنصوبہ تھا ۔ لیکن بیک وقت قرضہ معاف کرنے کیلئے درکار رقم بجٹ میں مختص کی جائے گی۔ قرضہ معافی معاملہ میں بی جے پی کے مرکزی اورریاستی لیڈروں سے مسلسل نکتہ چینی پر وزیر اعلیٰ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ بیک وقت قرضہ معاف کیا جائے گا ۔

کمار سوامی کی قیادت والی ریاستی مخلوط حکومت کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی لیڈروں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف چند ہی کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے ۔ یہ صرف’’ لالی پپ‘‘کی مانند ہے ۔کل نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے قومی کنونشن کے دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرناٹک حکومت نے کاشتکاری قرضہ معاف کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ جبکہ کسانوں کے قرضہ کی وصولی کے لئے اب بھی بینکو ں سے نوٹس جاری ہورہے ہیں ۔ اس پروزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کے قرضہ کی وصولی کیلئے قومیائی گئی بینکوں سے دوبارہ نوٹس جاری ہورہا ہے ۔ مذکورہ بینکس مرکزی حکومت کے تحت آتے ہیں ۔ اور وہ مرکزکے اشاروں پر چلتے ہیں۔ کمارسو امی نے کہا کہ 8فروری کو وہ سال 2019-20کا ریاستی بجٹ پیش کرنے والے ہیں ۔ چار قسطوں میں کاشتکاری قرضہ معاف کرنے کا کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا ۔اس فیصلہ کومنسوخ کردیا گیا ہے اور بیک وقت تمام قرضہ معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ قرضہ معاف کرنے کیلئے وہ 4سال کا وقت نہیں لیں گے ۔ اسی بات کو وہ مرکز کے بی جے پی لیڈروں کے ذہن میں لانا چاہتے ہیں ۔ یہ کوئی ’’لالی پپ‘‘ نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالیاتی ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوئے یہ اسکیم جاری کی جائے گی۔حکومت نے یہ عہد کیا ہے کہ اس کو وہ ثابت کر دکھائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے دوران جے ڈی ایس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کاشتکاری قرضہ معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ وعدہ کے مطابق کمار سوامی کی قیادت والی ریاستی مخلوط حکومت نے 46ہزار کروڑ روپیوں کا کاشتکاری قرضہ معاف کرنے سے متعلق ماہ جولائی میں اعلان بھی کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ہماری حکومت کا فیصلہ دیگر ریاستوں کے لئے بھی مثالی اور قابل عمل نمونہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ قومیائی گئی بینکوں اور کو آپریٹیو بینکوں سے کسانو ں کے حاصل شدہ 46ہزار کروڑ روپئے قرضہ معاف کرنے کا معاملہ ان کے سامنے ہے ۔ اس کارروائی کی نگرانی کے لئے ایک الگ شاخ قائم کی گئی ہے ۔ اس کے سربراہ کے طور پر ایک آئی اے ایس افسر کو نامزد کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کام کررہے ہیں اور ان کا دفتر چیف منسٹرس آفس( سی ایم او) اس کو مکمل نگرانی کررہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کیلئے درکار اقدامات کررہے افسروں کو مبارکباد پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...