روشن بیگ ، جارج اور میئر کا بھارتی نگر میں معائنہ، کمرشیل اسٹریٹ کی ہوٹلوں پر کارروائی کی تنبیہہ، 29؍ کروڑ کے نئے منصوبوں کو منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جون(ایس او نیوز) شہر کے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں آنے والے مختلف مقامات کا آج وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج اور وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ ،میئر جی پدماوتی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے معائنہ کیا، معائنہ کے دوران شہر کی کمرشیل اسٹریٹ میں ڈرینج کے مسئلے پر افسران کو سخت لتاڑتے ہوئے یہاں پر ڈرینج نظام کی خرابی کیلئے ذمہ دار ہوٹلوں کو فوراً بند کرنے کا کے جے جارج نے حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کے بڑے نالے میں گندگی پھینک کر ڈرینج نظام میں خلل ڈالنے والے ہوٹلوں پر مستقل تالے لگادئے جائیں گے۔ انہوں نے معائنہ کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایاکہ بھارتی نگر وارڈ کے کمرشیل اسٹریٹ علاقہ میں بعض ہوٹلوں کی طرف سے گندگی ، ڈرینج لائنوں اور نالے میں پھینک دئے جانے سے یہاں پانی کا بہاؤ مشکل ہوچکا ہے۔ فوری طور پر ان ہوٹلوں کو نوٹس جاری کرنے کا بھی انہوں نے حکم دیا۔ نوٹس پامال کرکے بھی گندگی پھینکنے کا سلسلہ اگر جاری رہا تو ان ہوٹلوں کو تالے لگادئے جائیں۔ 

ہورڈنگس ہٹانے کا حکم:کمرشیل اسٹریٹ اور آس پاس کے مختلف علاقوں میں سراٹھاچکی غیر قانونی ہورڈنگس کو فوری طور پر ہٹانے کا جارج نے بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کو حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ان ہورڈنگس کی وجہ سے علاقہ کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے۔ بی بی ایم پی کی طرف سے جو ہورڈنگس منظور شدہ نہیں ہیں ان تمام کو فوراً ہٹایا جائے۔ اس کے بعداگر غیر قانونی طور پر ہورڈنگس لگائے گئے تو خاطیوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ 

کمرشیل اسٹریٹ کی وائٹ ٹاپنگ:کمرشیل اسٹریٹ کی سڑک میں جابجا گڈھے اور بارہا سڑک خراب ہوجانے کی شکایت پر کے جے جارج، روشن بیگ اور میئر نے مقامی تاجروں کی طرف سے ایک نمائندگی قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رمضان کے فوراً بعد کمرشیل اسٹریٹ کی مرمت کاکام بڑے پیمانے پر شروع کردیا جائے گا، کیونکہ یہ سڑک ٹنڈر شیور منصوبے کے تحت آتی ہے ، اسی لئے یہاں پر عارضی طور پر تار بچھاکر مرمت کی جائے گی اور ٹنڈر شیور منصوبے کے تحت کمرشیل اسٹریٹ کی وائٹ ٹاپنگ کا کام بھی تیزی سے پورا کیا جائے گا۔ بھارتی نگر علاقہ میں رحمانیہ اردو اسکول کے روبرو واقع تمل اسکول کے مرمت کے منصوبے کا بھی جارج نے جائزہ لیا۔اس اسکول میں 7؍ سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور اسکول کی عمارت کے بعض حصے بوسیدہ ہوچکے ہیں۔ یہ خدشہ بھی ہے کہ یہ حصے گرسکتے ہیں۔ جارج نے تمیا روڈ پر موجود اسکول کے مکمل احاطہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کی نئی عمارت عنقریب تعمیر کی جائے گی۔اسکول سے متصل ہی بی بی ایم پی زچہ خانہ (پور ہاؤز) اسپتال کا بھی ان وزرا ء نے معائنہ کیا اور اس کی بھی تجدید کے منصوبے کو اسی وقت منظوری دی۔ 

کمیونٹی ہال کی تجدید:شہر کے بھارتی نگر پولیس اسٹیشن سے متصل بھارتی نگر بی بی ایم پی کمیونٹی ہال کی آٹھ کروڑ روپیوں کی لاگت سے تجدید کے منصوبے کو بھی عنقریب شروع کیا جائے گا۔مقامی افسران نے بتایاکہ موجودہ بوسیدہ کمیونٹی ہال کی جگہ پر ایک عالیشان ہمہ منزلہ عمارت تیار کی جائے گی، جسے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے ہر طرح کی سہولت سے آراستہ کیا جائے گا۔ 

پارک کی بدحالی پر افسران کو لتاڑ:بھارتی نگر پولیس اسٹیشن اور کمیونٹی ہال سے متصل میموریل پارک کی بدحالی اور جابجا گندگی دیکھ کر کے جے جارج نے علاقہ کے ایگزی کیٹیو انجینئر کو طلب کیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ پارک کی بدحالی اور یہاں پر فراہم کردہ سہولتوں کے ناقص ہوجانے پر میئر، جارج اور روشن بیگ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو لتاڑا کہ فوری طور پر اس پارک کی مرمت کروائی جائے اور یہاں بچوں کے کھیلنے کے ساتھ لوگوں کو واکنگ ٹراک مہیا کرایا جائے۔ جارج نے ایگزی کیٹیو انجینئر کو متنبہ کیا کہ فوری طور پر گندگی کی صفائی کیلئے ذمہ دار کنٹراکٹرکو طلب کرکے علاقہ کی صفائی یقینی بنائیں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

روشن بیگ نے بچپن کی یاد تازہ کی:جارج کے ہمراہ بھارتی نگر کے معائنہ کے دوران جناب روشن بیگ نے جارج کو اس گھر کی گلی دکھائی جہاں انہوں نے اپنا بچپن اور جوانی کے ایام بتائے تھے ۔جارج نے بھی اس حلقہ سے اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بھی اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پہلی بار بھارتی نگر اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوکر کیا تھا۔اس موقع پر دونوں وزراء کے ہمراہ میئر جی پدماوتی ، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد ، بی بی ایم پی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی چیرمین ایم کے گنا شیکھر ، کارپوریٹر شکیل احمد ،وسنت کمار ، کرشنے گوڈا اور دیگر کانگریس لیڈران اور بڑی تعداد میں بی بی ایم پی کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...