پنجاب نیشنل بینک کی ممبئی شاخ میں سامنے آیا 11,547 کروڑ روپے کا گھپلا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2018, 9:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی13 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارت میں دوسرے سب سے بڑے نیم سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ ممبئی میں واقع اس کی ایک شاخ میں قریب 1.8 ارب امریکی ڈالر کا گھوٹالہ نظر میں آیا ہے، جس کا اثر کچھ دیگر بینکوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔ ایک ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق بدھ کو سی بی کو دی گئی اطلاعات میں بینک نے کہا ہے کہ پنجاب نیشنل بینک نے دھوکہ دہی کے لئے غیر مجازی طور پر کئے گئے کچھ لین دین ممبئی واقع اپنی ایک شاخ میں پکڑے ہیں، جو کچھ منتخب اکاؤنٹ ہولڈروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کئے گئے تھے۔اگرچہ پنجاب نیشنل بینک نے گھوٹالے میں شامل کسی شخص یا کمپنی کا نام نہیں لیا ہے، لیکن اس کا دعوی ہے کہ اس نے اس گھوٹالے کے سلسلے میں جانچ ایجنسیوں کو اطلاع دے دی ہے۔ بینک نے کہا کہ وہ اس بات کا اندازہ بعد میں کرے گا کہ ان کے لین دین کی وجہ سے اس کی کوئی ذمہ داری بنتی ہے یا نہیں۔ پنجاب نیشنل بینک نے ان بینکوں کا بھی نام نہیں لیا ہے، جن پر ان کے لین دین کی وجہ سے اثر پڑ سکتا ہے۔ جعل سازی کے ذریعہ کئے گئے یہ لین دین بینک کے سال 2017 کی خالص آمدنی (13.2 ارب روپے) کی آٹھ ضرب رقم کے برابر ہے ۔ ممبئی میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پنجاب نیشنل بینک کا شیئر شام 11:20 بجے تک 7.5 فیصد تک لڑھک گیا تھا اور اکتوبر، 2017 کے بعد سب سے کم قیمت پر کاروبار کر رہا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...